جموں: باڈر سکیورٹی فروسز نے بدھ کی شام جموں کے سانبہ سیکٹر میں ایک نئی کھودی گئی 'سرنگ' دریافت کی۔ یہ مشتبہ سرنگ سرحدی فینس سے صرف 50 میٹر اور سامبہ سیکٹر کے بین الاقوامی سرحد سے تقریباً 150 میٹر کے فاصلے پر کھودی گئی ہے۔Tunnel Found in Samba
پچھلے چند مہینوں میں باڈر سکیورٹی فروسز نے اس طرح کی پانچ سرنگوں کا پتہ لگایا۔ باڈر سیکورٹی فورسز کے مطابق ایک خصوصی ٹنل چیکنگ ٹیم نے آج شام 5.30 بجے کے قریب 'سرنگ' کا پتہ لگایا۔
دریں اثنا، بی ایس ایف کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "سامبہ علاقے میں چیکنگ کے دوران ایک چھوٹا سا سوراخ ملا جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ ایک سرنگ ہے۔ تاہم اندھیرے کے باعث مزید تلاش نہ ہوسکی۔ اس سرنگ کے بارے میں صبح تفصیلی تلاشی لی جائے گی۔
مزید پڑھیں: