ETV Bharat / state

Amarnath Yatra Fourth Batch: چوتھے قافلے میں چھ ہزار یاتری جموں سے روانہ

author img

By

Published : Jul 2, 2022, 3:45 PM IST

تیس جون سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کا چوتھا قافلہ آج جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے روانہ ہوا۔ امرناتھ یاترا شروع ہونے کے بعد تقریباً 20 ہزار یاتریوں نے شیو لنگم کا درشن کیا ہے۔Amarnath Yatra Fourth Batch

fourth-batch-of-over-6000-pilgrims-leaves-jammu-for-amarnath-cave-shrine
چوتھے قافلے میں چھہ ہزار ہاتری جموں سے روانہ

جموں: غیر معمولی سکیورٹی بندبست کے بیچ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح زائد از چھ ہزار یاتریوں پر مشتمل چوتھا قافلہ جنوبی کشمیر میں واقع امرناتھ پوِتر گھُپا کی طرف روانہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ 6 ہزار 113 یاتریوں پر مشتمل چوتھا قافلہ ہفتے کی صبح پوِتر گُھپا کی طرف روانہ ہوا۔Amarnath Yatra Fourth Batch

انہوں نے کہا کہ اس قافلے میں 195 سادھو، 1292 خواتین اور 25 بچے شامل تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ان یاتریوں میں سے 4 ہزار173 یاتری 148 گاڑیوں میں پہلگام بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئے جبکہ باقی یاتری 80 گاڑیوں میں بالتل روٹ سے روانہ ہوئے۔ 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از بیس ہزار یاتریوں نے شیو لنگم کا درشن کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ سکیورٹی اداروں نے اب کی بار امرناتھ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ریڈیو فریکوئنسی آئیڈنٹی فیکیشن (آر ایف آئی ڈی) ٹیگنگ اور بار کوڈ ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا ہے۔ آر ایف آئی ڈی ٹیگنگ اور بار کوڈنگ کا مقصد یاتریوں اور ان کی گاڑیوں کی لوکیشن کی ہمہ وقت مانیٹرنگ یقینی بنانا ہے۔43 دنوں پر محیط یہ یاترا رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.