ETV Bharat / state

جموں کے گنگیال انڈسٹریل علاقہ میں آتشزدگی

جموں کے گنگیال کی شنکر کالونی میں منگل کے روز ایک بلنڈنگ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس اور محکمہ فائر ایند ایمرجسنی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔Fire In Paint factory in Jammu

fire-breaks-out-at-factory-in-jammus-gangyal-area
جموں کے انڈسٹریل علاقہ میں آتشزدگی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2023, 4:26 PM IST

جموں کے گنگیال انڈسٹریل علاقہ میں آتشزدگی

جموں:جموں شہر کے گنگیال کی شنکر کالونی میں منگل کے روز ایک فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس فیکٹری میں پینٹ میں استعمال ہونے والا کچا تیل موجود تھا، جو آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ آگ ظاہر ہونے کے بعد پوری عمارت آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ محکمہ کے ملازمین نے پانچ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ خوش قسمتی ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم اس فیکٹری اور دکان میں رکھے سامان کو نقصان پہنچا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہیں کہ آگ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی، تاہم پولیس کی طرف سے اس بارے میں ابھی تک کسی بھی طرح کی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

آگ لگنے کے بعد پولیس اور فائر ٹینڈرز نے فیکٹری کے مزدوروں کو بچا کر فیکٹری سے باہر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔آگ نمودار ہونے کے ساتھ ہی آس پاس کے علاقوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم خوش قسمتی کی بات یہ رہی کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ سرینگر کے گوجوارہ علاقے میں منگل کی صبح آگ کی ایک واردات میں ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور کو شدید نقصان ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ سرینگر کے گوجوارہ علاقے میں منگل کی صبح 'پک این سیو' نامی ایک ڈیپارٹمنٹ اسٹور میں آگ لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ آگ کو قابو میں کر لیا گیا تاہم اس ڈیپارٹمنٹ اسٹور کو کافی نقصان پہنچا بلکہ متصل وقع چند دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس واردات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.