جموں: جموں ڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن پارٹی کے بانی سابق وزیر چودھری لال سنگھ نے جموں خطہ کو 371 کے تحت خودمختار ریاست بنانے کی مانگ کی ہے۔ جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر چودھری لال سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ ریاستی الیکشن کمشن کے بیان سے پہلے ہی نامساعد حالات میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس میں وہ باہر کے لوگوں کو ووٹ کا حق دینے کی بات کر رہے ہیں۔ جموں صوبے کی صنعت، سیاحت، کاروبار، نوکریوں اور زمینوں پر آج پہلے ہی بیرونی لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے اور انتظامیہ کے تمام اہم عہدوں پر باہر کے لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ اب اسمبلی میں تمام باہر والوں کو ووٹ کا حق دینے کا یہ بیان ملک کے اس حصے کے لوگوں کو بے اختیار کرنے کی کوشش ہے۔ lal singh On Inclusion of outsiders in voter list
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ جموں صوبے کے عوام جو کہ کشمیر کی تسلط پسند حکومتوں کی وجہ سے پچھلے 75 برسوں سے مصائب کا شکار ہیں۔ اسے ایک بار پھر کشمیر کے ساتھ رکھ کر مصائب میں ڈالا گیا۔ انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ جموں کو ایک علیحدہ ریاست قرار دیں اور ہمیں تحفظ فراہم کریں۔ جموں کے لوگوں کو آرٹیکل 371 کے تحت ان کی زمین، نوکری اور شناخت کے حقوق فراہم کریں جیسا کہ گجرات، آندھرا پردیش، مہاراشٹر وغیرہ سمیت کئی ریاستوں میں کیا گیا ہے۔ Chaudhary lal singh On seperate state
چودھری لال سنگھ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا امریکہ کی تمام ریاستوں میں الگ آئین، الگ قوانین اور الگ الگ جھنڈے نہیں ہیں، تو کیا امریکہ کی یکجہتی کوکوئی نقصان پہنچا ہے؟ لال سنگھ نے دفعہ 370 کی منسوخی کو جموں و کشمیر کے عوام کیساتھ ناانصافی اور یہاں کے نوجوانوں کی حق تلفی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ اگر جموں و کشمیر کی زمین اور یہاں کی سرکاری ملازمتوں کو پورے ملک کیلئے کھول دیا گیا تو گجرات اور ہماچل پردیش جیسی ریاستوں میں کسی بیرون ریاستی کو زمین خریدنے اور سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا حق کیوں نہیں دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں دفعہ 371 کے تحت زمین و جائیداد اور سرکاری نوکریوں کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے، لہذا جموں و کشمیر کو بھی 371 دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: Shiv Sena on Inclusion of Non Locals 'بی جے پے، جموں و کشمیر کی شناخت کو داؤ پر لگا رہی ہے'