ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار رہیں: آزاد - جموں و کشمیر نیوز

جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر پہنچے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں وادی میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار رہیں۔

کانگریس رہنما غلام نبی آزاد
کانگریس رہنما غلام نبی آزاد
author img

By

Published : Jul 31, 2021, 9:32 PM IST

Updated : Jul 31, 2021, 10:00 PM IST

کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما غلام نبی ازاد نے تمام سیاسی جماعتوں کو جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستوں کی حد بندی کے بعد انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار رہنے کے لیے کہا۔

غلام نبی آزاد جموں و کشمیر دورے پر

غلام نبی آزاد نے کہا کہ اگرچہ فی الوقت جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے کی کوئی علامات دکھائی نہیں دے رہی ہیں لیکن اسمبلی نشستوں کی ازسر نو حد بندی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔

کانگریس رہنما نے ان باتوں کا اظہار نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ وہ جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے کے دوران جموں پہنچے تھے۔

غلام نبی آزاد نے کہا کہ 'اگرچہ ابھی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی کوئی علامات دکھائی نہیں دے رہی ہیں لیکن اسمبلی نشستوں کی ازسر نو حد بندی کی تیاریاں چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'تمام سیاسی جماعتوں بشمول کانگریس کو ان انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار رہنا چاہیے جن کے انعقاد کا اعلان اسمبلی نشستوں کی ازسر نو حد بندی کے بعد کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔

پیگاسس جاسوسی معاملے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ یہ ایک قابل بحث معاملہ ہے اور رکن پارلیمان پہلے ہی اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

حالیہ سیلاب سے مختلف ریاستوں بشمول جموں و کشمیر میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کانگریس رہنما نے کہا کہ سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے جموں و کشمیر میں ہی نہیں بلکہ ہماچل پردیش میں بھی کافی تباہی ہوئی ہے اور مجھے امید ہے کہ حکومتیں متاثرین کو بھر پور امداد فراہم کریں گی

Last Updated : Jul 31, 2021, 10:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.