ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2022: امرناتھ یاترا کا پہلا قافلہ کل جموں سے سرینگر روانہ ہوگا‎‎ - جموں نیوز

30 جون کو شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ یاترا کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مند آج جموں پہنچے بھگوتی نگر بیس کیمپ میں حفاظت کے سخت ترین انتظامات کے بیچ یاتری قطاروں میں یاترا نواس کے اندر داخل ہونے کے لیے اپنی باری کا انتظار کرتے رہے اور یہ یاتری کل جموں سے سرینگر کے لئے روانہ ہوں گے۔ Amarnath Yatra to set off tomorrow amid unprecedented security

Amarnath Yatra
امرناتھ یاترا کا پہلا قافلہ کل جموں سے سرینگر روانہ ہوگا‎‎
author img

By

Published : Jun 28, 2022, 11:00 PM IST

جموں: یاتریوں کو جموں ریلوے اسٹیشن پر آر ایف آئی ڈی کارڈ یعنی ریڈیو فریکوئنسی آئیڈینٹیفیکیشن کارڈ دیے جارہے ہیں تاکہ یاتریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ امرناتھ یاترا 2022 کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں اور 30 جون کو پہلگام کے نن ون بیس کیمپ اور بال تل بیس کیمپ سے امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا گپھا کی جانب شیو لنگ کے درشن کے لیے روانہ ہوگا۔ اس مرتبہ یاترا کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کے علاوہ طبی و دیگر انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے اور مقدس گپھا تک یاترا ٹریک کو بھی قابل آمد و رفت بنا دیا گیا ہے۔

امرناتھ یاترا کا پہلا قافلہ کل جموں سے سرینگر روانہ ہوگا‎‎

امرناتھ یاترا کا سب سے بڑا بیس کیمپ بھگوتی نگر میں بھی سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ڈرون کے خطرات کے پیش نظر بھگوتی نگر کے بیس کیمپ میں انٹی ڈرون سسٹم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ڈرون کی نگرانی اور وقت آنے پر ڈرون کے خطرے سے نمٹنے کے لیے حساس مقامات پر شارپ شوٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ بیس کیمپ کی سیکورٹی کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کی جانب سے سنیفر کتوں کا استعمال بھی لگاتار کیا جا رہا ہے، بھگوتی نگر بیس کیمپ میں بغیر پاس کے باہر سے آنے والے کسی بھی شخص کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ جموں پہنچنے والے تمام یاتریوں کو رجسٹریشن سلپس کے ساتھ آر ایف آئی ڈی ٹیگ بھی دیے جائیں گے، تاکہ امرناتھ یاترا کے لیے پہنچنے والے ہر عقیدت مند کا پتہ لگایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی امرناتھ یاترا کے قافلے میں جانے والی تمام گھاڈیو میں RFID ٹیگ بھی لازمی کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: NGO Installs LED Lights on Yatra Route : این جی او کی جانب سے یاتریوں کے لیے سینکڑوں فلڈ لائٹس نصب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.