ETV Bharat / state

'پی اے جی ڈی کو جے کے رہائشیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے تشکیل دیا گیا ہے' - جموں وکشمیر کے لوگوں کی شناخت کے تحفظ

پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) کو امسال اگست میں تشکیل دیا گیا تھا جس کے بعد نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما فاروق عبد اللہ کو اتحاد کا صدر اور پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی کو اس کا نائب صدر منتخب کیا گیا تھا۔

' پی اے جی ڈی کو جے کے رہائشیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے تشکیل دیا گیا ہے'

author img

By

Published : Nov 15, 2020, 9:55 AM IST

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ پیپلز الائنس فار گپکر ڈکلیریشن (پی اے جی ڈی) صرف جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت کے تحفظ کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

  • PAGD was formed solely to safeguard the identity of people of J&K thats been under constant attack since Aug 2019. To assume it was created for petty electoral gains or to further party interests is erroneous. We have a bigger cause to fight for than bicker over DDC elections

    — Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) November 14, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں کہا کہ 'یہ سمجھنا کہ اتحاد بہت ہی چھوٹے انتخابی فوائد کے لیے بنایا گیا ہے یا پارٹی مفادات کو آگے بڑھانا غلط ہے۔'

محبوبہ نے ٹویٹ میں کہا کہ 'پی اے جی ڈی مکمل طور پر جموں و کشمیر کے لوگوں کی شناخت کے تحفظ کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ سمجھنا کہ یہ انتخابی فائدہ یا پارٹی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، وہ سراسر غلط ہے۔ ہمارے پاس ڈی ڈی سی انتخابات کے علاوہ لڑنے کی کئی بڑی وجہ ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) کو امسال اگست میں تشکیل دیا گیا تھا جس کے بعد نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما فاروق عبد اللہ کو اتحاد کا صدر اور پی ڈی پی رہنما محبوبہ مفتی کو اس کا نائب صدر منتخب کیا گیا تھا۔

اس سے قبل عبد اللہ نے کہا تھا کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) جموں و کشمیر میں آئندہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات مشترکہ طور پر لڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.