ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کا عسکریت پسند گرفتار

آئی جی پی کشمیر وجے کمار کا دعوی ہے کہ بانڈی پورہ میں بدھ کے روز لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں نے ہی بی جے پی کے مقامی رہنما وسیم باری شیخ کو ان کے بھائی اور والد سمیت ہلاک کردیا تھا۔

بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کا عسکریت پسند گرفتار
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کا عسکریت پسند گرفتار
author img

By

Published : Jul 10, 2020, 6:49 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق' بانڈی پورہ کے حاجن قصبہ میں عسکریت پسندوں کی تقل و حرکت کے حوالے سے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر بانڈی پورہ پولیس، فوج کے 13 آر آر اور سی آر پی ایف کے 45 بٹالین نے حاجن قصبے کے ہاکبرا علاقے میں ایک مشترکہ ناکہ لگایا ۔

پولیس بیان کے مطابق ناکے کے دوران رفیق احمد نامی ایک عسکریت پسند کو ناکہ پارٹی پر گرینیڈ پھینکنے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مادہ اور اس کے ساتھ زندہ دستی بم ، اے کے 47 کے 19 راؤنڈ برآمد کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

' بی جے پی رہنما کی ہلاکت میں لشکر طیبہ کا ہاتھ'

پولیس کے مطابق اس گرفتار شدہ عسکریت پسند نے حال ہی میں لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کی تھی جسے حاجن علاقے میں پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز پر دستی بم دھماکہ پھینکنے کا کام سونپا گیا تھا۔

تاہم اس معاملے میں پولیس اسٹیشن حاجن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے بدھ کے روز عسکریت پسندوں نے بانڈی پورہ پورہ میں بی جے پی کے مقامی رہنما وسیم باری شیخ کو ان کے بھائی اور والد سمیت ہلاک کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.