ETV Bharat / state

JK Waqf Board کرایہ ادا نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی ہوگی، درخشاں اندرابی

جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ وقف املاک پر چل رہیں دکانوں کے مالکان اگر کرائہ ادا نہیں کرتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بورڈ اگر آپ کو تمام تر سہولیات فراہم کرتا ہے تو دکانداروں کو بھی اس کا خیال رکھنا چاہیے۔

کرایہ ادا نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی ہوگی:درخشاں اندرابی

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 2:23 PM IST

کرایہ ادا نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی ہوگی:درخشاں اندرابی

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ اب بہت ہوگیا جن لوگوں کے پاس وقف املاک (پراپرٹی) کا کرایہ بقایا ہے۔ ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وقف کی سب سے زیادہ پراپرٹی اننت ناگ کے لال چوک میں ہے۔ وہاں پر موجود دکانداروں سے قریب ایک برس پہلے نیا کرایہ مختص کیا گیا۔ وہیں واجب الادا کرایہ بھی ادا کرنے کی ہدایت دی گئی۔ تاہم وہ ابھی تک ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں، اب بہت ہوگیا ان دکانداروں کے خلاف کاروائی ہوگی جو کرایہ کی بقایات رقومات ادا کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔

اندرابی نے مزید کہا کہ لال چوک میں موجود حنیفہ اسکول کو بھی بند کیا جائے گا کیونکہ بغیر آمدنی اسکول کو چلنے نہیں دیا جائے گا۔اسکول تب ہی چل سکتا ہے۔ جب اسکول کے پاس آمدنی ہوگی۔اسکول کے پاس آمدنی نہیں ہوگی تو اساتذہ کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات کہاں سے آئیں گے۔ اندرابی نے کہا کہ وقف بورڈ ایک خود کفیل ادارہ ہے جہاں سے آمدنی آئے گی۔ وہ اسی پر خرچ کی جائے گی۔وقف بورڈ کے اختیار میں تمام درگاہوں ،تعلیمی اداروں دکانوں کمرشل اداروں سے جو بھی آمدنی آئے گی۔ وہ ان کی تجدیدومرمت پر خرچ کی جائے جبکہ وہ رقومات کسی اور جگہ استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی گی۔

یہ بھی پڑھیں: Delay In Planting Paddy Seedling ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے دھان کی پنیری لگانے میں تاخیر، کسان پریشان

اندرابی نے مزید کہا کہ اننت ناگ کے لالچوک میں موجود حنفیہ اسکول کو بند کیا جائے بصورت دیگر اسکول انتظامیہ آمدن وضع کرنے میں ناکام ہوگا۔اسی طرح لال چوک اننت ناگ میں وقف کی دکانوں پر قابض ان دکانداروں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی جو واجب الادا کرایہ ادا کرنے میں ناکام ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.