ETV Bharat / state

کووڈ 19 کیسز میں اضافے کے بعد نئی ہدایات جاری - کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں بڑھتی تعداد

وادی کشمیر میں کیسز کے اضافے میں شدت دیکھنے کے بعد انتظامیہ نے یہاں 8 اضلاع میں مکمل لاک ڈاون نافذ کیا ہے جس سے لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

کووڈ 19 کیسز میں اضافے کے بعد نئے ہدایات جاری

author img

By

Published : Jul 19, 2020, 11:13 AM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں بڑھتی تعداد کے سبب انتظامیہ نے کووڈ 19 مریضوں کو ہسپتالوں سے رخصت کرنے کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔

کووڈ 19 کیسز میں اضافے کے بعد نئے ہدایات جاری
کووڈ 19 کیسز میں اضافے کے بعد نئے ہدایات جاری

نئے ہدایات کے مطابق جن مریضوں کے کووڈ علامات درمیانہ درجے کے ہوں، انہیں دس دن کے بعد ہسپتال یا قرنطینہ مرکز سے رخصت کرنا ہوگا۔ تاہم شرط یہ ہے دس دن کی مدت کے بعد انکا کووڈ 19 ٹسٹ منفی ہوگا تو تبھی انہیں رخصت کیا جائے گا۔

ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ مریض کی آکسیجن لیول اور دیگر علامات میں بہتری ہونے کے بعد انکو رخصت کیا جانا چاہیے۔ مریضوں کو رخصتی کے بعد سات روز کے گھریلو ایسولیشن میں رہنے کی ہدایت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کے 441 نئے مثبت معاملات

واضح رہے کہ اس سے قبل روبہ صحت ہونے والے مریضوں کو 14 روز کے قرنطینہ میں رہنے کے ہدایت تھے۔مریضوں کو 14 روز کے قرنطینہ یا ہسپتال نگہداشت میں رکھا جاتا تھا، لیکن کیسز کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھنے کے بعد اب ہسپتالوں میں جگہ کہ کمی بتائی جارہی ہے۔

یہ نئے ہدایات محکمہ صحت اور میڈیکل تعلیم کے فائنانشل کمشنر اتل ڈلو نے سکمز صورہ، سکمز بمنہ، جی ایم سی سرینگر اور جموں اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کے لیے جاری کی ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ ان ہدایات کی عمل آوری کا آغاز کیا جائے۔

ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے شدید مریضوں کو مکمل صحتیابی کے بعد ہی رخصت کیا جانا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 13198 پہنچ چکی ہے جبکہ 236 افراد اس وبا سے فوت ہوئے ہیں-

وادی کشمیر میں کیسز کے اضافے میں شدت دیکھنے کے بعد انتظامیہ نے یہاں 8 اضلاع میں مکمل لاک ڈاون نافذ کیا ہے جس سے لوگوں کے مشکلات مزید بڑھ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.