جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی ترال نے مشترکہ طور پر دو نزدیکی دیہات کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کارووائی شروع کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ترال کے میڈورہ اور بٹہ گنڈ دیہات میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ان علاقوں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔
آخری اطلاع ملنے تک علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری تھا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔