جموں و کشمیر کے بارہمولہ سرینگر قومی شاہراہ پر سکیورٹی فورسز نے دھماکہ خیز مادہ کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
فوج کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں قومی شاہراہ پر فوج کے 29 آرآر نے دھماکہ خیز مادہ پایا جس کے فوراً بعد بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو اطلاع دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں
پانچ اگست سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات پر زور
انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے جائے وقوع پر پہنچ کر اسے ناکارہ بنا دیا۔
واضح رہے کہ پانچ اگست سے قبل سرینگر میں سکیورٹی فورسز کے اعلی افسران نے سکیورٹی انتظامات پر میٹنگ کی جس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کی پہلی برسی پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں-