جموں و کشمیر انتظامیہ نے دفاتر ، سول سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹ میں عملے کی شدید قلت کو پورا کرنے کے لیے مرکزی علاقے لداخ میں 19 محکموں کے 108 عہدیداروں کو دو سال کے لئے تعینات کیا ہے۔
ان عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تشکیل نو مرکزی علاقے میں مزید پوسٹنگ کے لیے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ(جی اے ڈی) لداخ کو رپورٹ کریں۔
لداخ کے مشیر امنگ نارولا نے تحریری طور پر وزارت داخلہ اور جموں و کشمیر انتظامیہ کو فوری طور پر ملازمین کو تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔ لداخ کے مختلف محکموں میں منظور شدہ آسامیاں 682 ہیں جن میں 251 فیلڈ آفیسرز، ڈائریکٹرز ، سیکرٹریز، ایگزیکٹو انجینئرز شامل ہے۔ اس کے بعد ان عہدیداروں کو لداخ میں دو سال کی مدت کے لیے مقرر کیا گیا ہے یا جب تک حتمی الاٹمنٹ نہیں دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سجاد حسین مفتی کا لداخ تبادلہ
ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ ' ہمیں محکموں سے 108 اہلکاروں کی ایک فہرست موصول ہوئی ہے اور اسی کے مطابق ہم نے انہیں لداخ میں تعینات کردیا ہے۔ ہم نے پھر اگلے دو دن کے اندر اندر لداخ میں محکموں کو ضرورت کے مطابق فہرست فراہم کرنے کے لیے کہا ہے۔'
واضح رہے کہ کم از کم 143 مزید عہدیداروں کو لداخ میں تعینات کرنے کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) نے مختلف محکموں کے سربراہوں کو یاددہانی بھی جاری کی تھی تاکہ وہ اپنے متعلقہ دفاتر کے عہدیداروں کی ایک فہرست 16 جولائی 2020 تک لداخ میں تعینات کیے جائیں۔