واضح رہے کہ گذشتہ روز نیوزی لینڈ کی دو مسجدوں میں حملے کے دوران 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
پونچھ کے نوجوانوں نے کینڈل ما رچ کیا، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے واقعے کی مذمت کی۔
نوجوانوں نے یہودیوں کے خلاف نعرے بلند کئے اور انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا نیوزی لینڈ کے مسلمانوں ہم تمہارے ساتھ ہیں۔
ان نوجوانوں نے اس دن کو ایک ساہ دن قرار دیا، انہوں نے اس سانحہ کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔
انہوں نے دکھ کی اِس گھڑی میں نیوزی لینڈ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ نمازیوں پر اس طرز کے حملے درندگی اور حیوانیت کی بدترین مثال ہے۔
احتجاج میں شامل افراد نے جاں بحق ہوئے لوگوں کے تئیں خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے مسلمانان عالم کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام عالم واقعہ پر خاموشی بن کر بیٹھا ہوا ہے اور واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے میں کوئی رول ادا نہیں کر رہا ہے۔
نو جوانوں نے کہا کہ یہ سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو دنیا میں کوئی بھی ملک محفوظ نہیں رہے گا۔