گجرات حکومت نے اسمبلی میں ہونے والے بجٹ اجلاس کی تمام طرح کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، یہ بجٹ اجلاس بی جے پی اور کانگریس کے لئے کافی اہم ثابت ہونے والا ہے، بجٹ اجلاس میں حکومت کی جانب سے مختلف اسکیموں کا اعلان کیا جائے گا اور مختلف معاملے پر اہم بل بھی پیش کئے جائیں گے، ایسے میں گجرات حکومت نے مختلف محکموں کے بجٹ پر مبنی جائزہ تقریبا مکمل کر لیا ہے، تاہم اس بار 35 دنوں تک چلنے والے اس بجٹ اجلاس میں کاروبار کے لیے 27 اجلاس ہونگے۔ اسمبلی اجلاس کے پہلے دن 23فروری کو گورنر خطاب کریں گے اس کے بعد دوسرے دن 24 فروری کو گجرات کا سال 2023-2024 کا بجٹ پیش کیا جائے گا گجرات کے وزیر خزانہ کنو بھائی دیسائی اس بجٹ کو اسمبلی میں پیش کریں گے.
گجرات اسمبلی میں گزشتہ سال بھی کئی بل منظور کیے گئے تھے، ایسے میں گزشتہ سال ہوئے اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ایک روزہ اسمبلی اجلاس بھی کیا گیا تھا جس میں اس امپیکٹ فیس آرڈیننس کو قانون کی شکل دینے والا بل منظور کیا گیا تھا اور اب اس سال 23 فروری کو بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ کنو بھائی دیسائی گجرات کی بھوپیندر پٹیل حکومت کا بجٹ پیش کریں گے اور اس بجٹ میں لوک سبھا انتخابات سے قبل وزیر خزانہ ایس سی، ایس ٹی، غریبوں، کسانوں ،خواتین ،نوجوان اور طلبا کے لیے مختلف اسکیموں کا اعلان کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی اسامیوں کو پورا کرنے کا بھی اعلان کیا جا سکتا ہے اس لیے یہ بجٹ کافی دلچسپ ہونے والا ہے۔
مزید پڑھیں:Governor Dissolves Gujarat Assembly گجرات کے گورنر نے 14ویں قانون ساز اسمبلی تحلیل کی