ETV Bharat / state

گجرات: وزیراعلیٰ سمیت 24 وزراء کی حلف برداری - گجرات نئی کابینہ کی حلف برادری

گجرات میں بھوپندر پٹیل حکومت میں 10 کابینی سمیت 24 وزراء نے حلف لیا جس میں 'نُو رپیٹ' فارمولے کے تحت ایک بھی پرانے چہرے کو جگہ نہیں دی گئی۔

وزراء کی حلف برداری
وزراء کی حلف برداری
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 4:26 PM IST

گجرات میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد بننے والی نئی بھوپندر پٹیل حکومت کے وزراء کی تقریب حلف برداری راج بھون میں منعقد ہوئی جس میں 10 کابینی سطح سمیت 24 وزراء کو گورنر آچاریہ دیوورت نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

وزراء کی حلف برداری

اس دوران بی جے پی نے 'نو ریپیٹ' یعنی سابقہ ​​حکومت کے کسی وزیر کو دوبارہ وزیر کا عہدہ نہ دینے کے فارمولے کے تحت وجے روپانی حکومت کے کسی بھی وزیر کو بھوپندر پٹیل حکومت کی کابینہ میں جگہ نہیں دی گئی ہے بلکہ تمام وزراء نئے ہیں۔

وزراء کی حلف برداری
وزراء کی حلف برداری

پچھلی بار کے برعکس اس بار کوئی نائب وزیراعلیٰ نہیں ہے اور کابینہ میں ذات اور علاقائی توازن قائم کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔

ماضی میں کانگریس سے بغاوت کرکے بی جے پی میں شامل ہونے والے چہروں کو بھی وزیر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ پچھلی حکومت میں صرف ایک خاتون وزیر تھی جبکہ اس بار دو خواتین کو وزیر بنایا گیا ہے۔ دونوں وزیر مملکت ہیں۔

راج بھون میں دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے منعقدہ تقریب میں آج ہی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے راجندر تریویدی (اسمبلی حلقہ راؤ پورہ) کے ساتھ ہی پہلے اجتماعی طور پر کابینہ سطح کے وزیر کے طور پر حلف لینے والے دیگر وزراء میں جتیندر ودھانی، رشی کیش پٹیل، پرنیش مودی اور راگھو جی بھائی پٹیل شامل تھے۔ حلف لینے والے پانچ دیگر کابینی وزیروں میں کنو دیسائی، ارجن چوہان، پردیپ پرمار، نریش پٹیل اور کیراٹ رانا شامل تھے۔

دس کابینہ وزراء کے علاوہ کل 14 وزرائے مملکت نے بھی حلف لیا جن میں پانچ آزادانہ چارج والے تھے۔ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کے طور پر حلف اٹھانے والوں میں ہرش سنگھوی، جگدیش پنچال، برجیش میرجا، جیتو چودھری اور منیش وکیل شامل تھیں۔

سابقہ وجے روپانی حکومت میں ایک نائب وزیر اعلیٰ کے علاوہ 10 دیگر کابینی وزراء اور 11 وزرائے مملکت شامل تھے۔ اُس میں صرف ایک خاتون وزیر تھیں۔

نئی کابینہ کا پہلا اجلاس آج شام ہوگا اور وزراء کے قلمدان مختص کیے جائیں گے۔

تقریب حلف برداری میں اسٹیج پر موجودہ وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی، پارٹی سے ناراض بتائے جارہے سابق نائب وزیر اعلیٰ نتن پٹیل، مرکزی وزیر اور گجرات بی جے پی انچارج بھوپندر یادو، پارٹی کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش اور ریاستی صدر سی آر پاٹل بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.