ETV Bharat / state

گجرات میں عید میلاد النبیؐ کے جلوس کی اجازت دینے کا ایم آئی ایم نے کیا مطالبہ

author img

By

Published : Oct 12, 2021, 1:23 PM IST

Updated : Oct 12, 2021, 1:29 PM IST

ایم آئی ایم احمدآباد کے صدر شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ ایم آئی ایم کے کارکنان نے ڈی جی پی آفس میں آئی پی ایس جشانی سے عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس نکالنے کے حوالے سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ گجرات میں جن لوگوں نے بھی عید میلاد النبیؐ کے جلوس کی اجازت مانگی ہے، ان تمام کو جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے۔

گجرات میں عید میلاد النبی کا جلوس نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

ربیع الاول کا چاند نظر آچکا ہے اور 19 اکتوبر کو 12 ربیع الاول کے موقع پر جشن عید میلاد النبیؐ منایا جائے گا۔ ایسے می‍ں گجرات میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جلوس نکالنے کی اجازت اب تک انتظامیہ کی جانب سے نہیں دی گئی ہے۔ وہیں عید میلاد النبیؐ پر سرکردہ پارٹیاں سیاست کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کی اردو نمائندہ روشن آرا نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین احمدآباد کے صدر شمشاد خان پٹھان سے خصوصی گفتگو کی۔

اس تعلق سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین احمدآباد کے صدر شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ ایم آئی ایم گجرات کے صدر صابر کابلی والا کی ہدایت پر ایم آئی ایم کے کارکنان نے گاندھی نگر میں ڈی جی پی آفس میں آئی پی ایس جشانی سے عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس نکالنے کے حوالے سے ملاقات کی اور انہیں ایک میمورنڈم بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پورے گجرات میں جن لوگوں نے بھی عید میلاد النبی کے جلوس کی اجازت مانگی ہے، ان تمام کو جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے۔

مزید پڑھیں :احمد آباد: مہنگائی کے خلاف ایم آئی ایم کا احتجاجی مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ رتھ یاترا، گنیش وسرجن و نوراتری جیسے مذہبی تہوار کے موقع پر کووڈ گائڈلائن اور قوانین کے تحت جشن منانے کی اجازت دی گئی ہے اور حکومت نے بی جے پی کو جن آشیرواد ریلی نکالنے کی بھی اجازت دی تھی۔ گجرات میں ضمنی انتخابات و میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے دوران بھی ریلیوں اور پروگرام کی اجازت دی گئی تھی، لیکن گجرات پولیس نے اب تک عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ڈی جی پی سے درخواست کی ہے کہ ریاست بھر کے مختلف شہروں اور دیہات کا دورہ کریں اور تمام پولیس اسٹیشن میں عید میلاد النبیؐ کے جلوس کے حوالے سے ہدایت جاری کریں۔ مختلف تنظیموں کی درخواست کو منظور کیا جائے تاکہ کووڈ 19 کے ایس او پی کے مطابق جلوس نکال کر گجرات میں عید میلاد النبیؐ کا جشن منایا جاسکے۔

Last Updated : Oct 12, 2021, 1:29 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.