ETV Bharat / state

زوجیلا ٹنل: ایشیاء کی سب سے لمبی دو طرفہ سرنگ کا کام تیزی سے جاری - جموں و کشمیر نیوز

زوجیلا جیسے خطرناک درّے کے پاس ٹنل کا تعمیری کام تیزی سے جاری ہے اور ابھی تک چالیس میٹر سُرنگ تیار کرلی گئی ہے جس سے لداخ کے لوگوں میں خوشی کی لہر ہے۔

ایشیاء کی سب سے لمبی دو طرفہ زوجیلا ٹنل
ایشیاء کی سب سے لمبی دو طرفہ زوجیلا ٹنل
author img

By

Published : Sep 28, 2021, 4:42 PM IST

Updated : Sep 28, 2021, 5:00 PM IST

کشمیر کو لداخ خطے سے جوڑنے والے زوجیلا راستے پر متعدد حادثوں میں درجنوں جانیں تلف ہوئی ہیں لیکن اب یہ سلسلہ زوجیلا سُرنگ کی وجہ سے تھم جائے گا۔ یہ شاہراہ زوجیلا جیسے خطرناک درّے کی وجہ سے سردی کے موسم میں چھ ماہ تک بند رہتی ہے جس کی وجہ سے لداخ کے لوگوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہوجاتا ہے کیوں کہ برف باری کی وجہ سے اس مقام پر تقریباً تیس سے چالیس فٹ برف جم جاتی ہے۔

ایشیاء کی سب سے لمبی دو طرفہ زوجیلا ٹنل

مرکزی حکومت نے اس خطے کا رابطہ کشمیر یا ملک کے بقیہ حصوں سے برقرار رکھنے کے لیے زوجیلا کے لیے چند سال قبل ٹنل بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر رواں برس جون میں کام شروع ہوا۔

جولائی کے مہینے میں انجینیئرز نے اس ٹنل میں انٹری کی اور افسران کے مطابق فی الحال ایک سو چالیس میٹر ٹنل کو تیار کیا گیا ہے جب کہ اس ٹنل کی لمبائی تیرہ کلومیٹر سے زیادہ ہے۔

اس پروجیکٹ کے جنرل منیجر ستیش کا کہنا ہے کہ 'یہ کام انہیں اکتوبر 2020 میں ملا تھا لیکن کام رواں برس جون میں شروع ہوا اور انہیں یقین ہے کہ اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی جو میعاد سے اس سے پہلے ہی کام ختم کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کافی اونچائی پر ٹنل کا کام ہورہا ہے جس کی وجہ سے ملازمین اور مزدوروں کے لیے آکسیجن کی پریشانی ہے اور دوسرے یہاں درجۂ حرارت منفی 30 ڈگری تک چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے ابھی سے ہی اس سے بچنے کا بندوبست کیا جارہا ہے تاکہ ملازمین بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرسکیں۔

اس پروجیکٹ کے افسران کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے انہوں نے کئی پروجیکٹس پر کام کیا ہے لیکن منفی درجۂ حرارت میں کام کرنا یہ ان کا پہلا تجربہ ہوگا۔

Last Updated : Sep 28, 2021, 5:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.