ETV Bharat / state

بی جے پی کارکن پر حملہ، عسکریت پسند اور پولیس اہلکار ہلاک - ضلع گاندربل

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں بی جے پی کارکن کے گھر پر کیے گئے حملے میں ایک نامعلوم عسکریت پسند اور ایک پولیس اہلکار کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بی جے پی کارکن پر حملہ، جوابی کاروائی میں عدم شناخت عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Oct 6, 2020, 9:29 PM IST

Updated : Oct 6, 2020, 9:49 PM IST

پولیس ذرائع نے بتایا کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ننار علاقے میں عسکریت پسندوں نے بی جے پی کارکُن کے گھر پر حملہ کیا، حملے میں ایک نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہو گیا ہے۔ حملے میں بی بے پی کارکن کا محافظ زخمی ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی شدہ پولیس اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔

قبل ازیں کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں نے گاندربل کے ننار علاقے میں بی جے پی کے ایک کارکن پر فائرنگ کی۔ تاہم وہ محفوظ ہیں۔ تاہم واقعے میں ان کا ایک پی ایس او زخمی ہو گیا۔ پی ایس او کی جوابی کارروائی میں ایک نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے ننار علاقے میں غلام قادر نامی بی جے پی کارکن کے گھر پر حملہ کیا، لیکن پی ایس او کی بروقت جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا۔ حملے میں پی ایس او زخمی ہو گیا، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔

Last Updated : Oct 6, 2020, 9:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.