سرینگر: وسطی ضلع گاندربل کے گراج گاؤں میں دو روز قبل مبینہ طور پر خود سوزی کی کوشش کرنے والی خاتون نے منگل کی صبح دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ دیا۔woman who allegedly set herself ablaze
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے گراج گاؤں میں اتور کے روز خاتون نے مبینہ طور پر اپنے آپ پر تیل چھڑک کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں خاتون بری طرح جھلس گئی تھی اور اس کو علاج معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اسے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ سرینگر ریفر کیا تھا۔Woman Succumbs At SKIMS
سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ 'خاتون کی جانب سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : Darul Uloom Gutted in Fire Incident: آتشزدگی میں دارالعلوم کی عمارت خاکستر