ETV Bharat / state

سماج میں قانونی شعور کو فروغ دینے میں طلبہ کا کردار اہم: جسٹس علی - Justice ali mohammad magre

جسٹس علی محمد ماگرے نے سینٹرل یونیورسٹی کشمیر میں شعبہ قانون اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسش اتھارٹی کے تعاون سے لیگل ایڈ کلینک کا افتتاح کیا۔

JK_GBL_Justice_Magrey_inaugurates_Legal_Aid_Clinic_in_CUK_Ganderbal_avb_JKC10033

author img

By

Published : Oct 7, 2021, 12:19 PM IST

گاندربل: سینٹرل یونیورسٹی کشمیر میں شعبہ قانون کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے تعاون سے ’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ کے سلسلے میں لیگل ایڈ کلینک کا افتتاح عدالت عالیہ کے جسٹس علی محمد ماگرے نے کیا۔

ویڈیو دیکھیے
مہمان خصوصی جسٹس علی محمد مگرے نے اپنے کلیدی خطاب میں حاضرین کو آگاہ کیا کہ ایسے اداروں کو معاشرے کو معیاری قانونی امداد فراہم کرنے کے لیے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بار کونسل آف انڈیا نے یہ حکم دیا ہے کہ ہندوستان کے تمام لا کالجز اور یونیورسٹیز کو قانونی امداد کے مراکز یا کلینک قائم کرنے ہوں گے جو کہ قانونی تعلیم کے کچھ معیاروں کو پورا کرنا ہے لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس کا مقصد ان قانونی امداد کے کلینکوں اور پروگراموں کے ذریعے قانونی شعور کو فروغ دے کر طلبا کو اپنی برادری کی خدمت میں شامل کرنا ہے۔
JK_GBL_Justice_Magrey_inaugurates_Legal_Aid_Clinic_in_CUK_Ganderbal_avb_JKC10033
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس علی محمد

انہوں نے معاشرے کے غریب اور کمزور طبقات کو قانونی خدمات کی فراہمی میں طلبا کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور قانون کی طالبات کو اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

the-role-of-students-is-important-in-promoting-legal-awareness-in-the-society-justice-ali
تقریب میں موجود طالب علم و دیگر معززین

اس موقع پر انہوں نے سامعین کے سامنے اپنے دور طالب علمی اور جج بننے کے ذاتی تجربے حاضرین کو بتایا۔

انہوں نے اس طرح کے اقدام کے لیے سنٹرل یونیورسٹی کشمیر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں: Makhan Lal Bindroo: سارا کشمیر ماکھن لال بندرو کی ہلاکت سے ماتم کناں

پاکستان میں شدید زلزلہ، 20 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

وائس چانسلر پروفیسر معراج دین میر نے اپنے صدارتی خطاب میں قیدیوں کے حقوق کے تحفظ میں لیگل ایڈ کلینک کی خدمات کو اُجاگر کیا اور کہا کہ یہ کس طرح پسماندہ اور کمزور لوگوں کو بااختیار بنا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این سی بی، بی جے پی کے اشارے پر کام کررہی: نواب ملک

انہوں نے کہا کہ قانونی آگاہی فراہم کرنا انصاف تک فوری اور موثر رسائی کو یقینی بنانے کی طرف پہلا قدم ہے۔ ہندوستان اور خاص طور پر جموں و کشمیر میں قانونی خدمات کے حکام کے کردارکو اجاگر کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.