گاندربل: سرینگر لیہہ شاہراہ پر زوجیلا کے درے پر برف صاف کرنے کا کام شدومت سے جاری ہے۔ سرینگر لیہہ شاہراہ پر زوجیلا درے پر موسم سرما میں تقربیاً تین فیٹ سے چھ فیٹ تک برف پڑتی ہے جس کے سبب سرینگر لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل حمل مکمل طور پر بند رہی۔
جموں و کشمیر اور لداخ کی انتظامیہ نے شاہراہ کو جلد از جلد کھولے جانے کے لیے سڑک سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا تاکہ سیکورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے علاوہ سڑک عام لوگوں کے لیے بحال ہو۔
اس دوران زوجیلا پاس پر برف ہٹانے کے دوران برفانی تودے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں، تاہم ان سے کوئی بھی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:
بیکن عملا اس مشکل حالت میں سڑک پر برف ہٹانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں، تاکہ جلد از جلد سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ بیکن کے عملے نے خراب موسمی حالات کے باوجود مینہ مرگ کی طرف سے شاہراہ سے زیرو پوائنٹ تک برف ہٹا دی ہے۔