ETV Bharat / state

گاندربل: زمین کھسکنے سے درجنوں دکان و مکان کو نقصان - landslide in kangan

پاور ہاؤس کے لیے جانے والا پانی کا کنال اسی علاقہ سے جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق کنال میں کئی جگہوں پر پانی کا رساؤ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے زمین کھسکنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔

several structures damaged due to landslide at Ganderbal
گاندربل: زمین کھسکنے سے متعدد املاک کو نقصان
author img

By

Published : Jul 17, 2020, 6:51 PM IST

Updated : Jul 17, 2020, 7:52 PM IST

جموں کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے بونی باغ علاقہ میں زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا جس میں درجنوں دکانیں اور دو رہائشی مکان تباہ ہو گئے، جبکہ ایک ٹاٹا موبائل بھی اس کی زد میں آگیا ہے۔

آج تقریبا 12:30 بجے کنگن میں مانیگام کے بونی باغ علاقے کے قریب شاہراہ کے کنگن - سونامرگ کے علاقے میں مٹی کا تودہ گرگیا۔ جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت عارضی طور پر معطل کردی گئی ہے۔

اس واقعے میں متعدد دکانیں اور رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

گاندربل: زمین کھسکنے سے درجنوں دکان و مکان کو نقصان

انتظامیہ کے مطابق وہاں علاقہ میں کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام تصادم میں جیش کا آئی ای ڈی ماہر ہلاک: پولیس

ڈپٹی کمشنر گاندربل شفقت اقبال، ایس ایس پی خلیل احمد پوسوال، ایس ڈی ایم کنگن تنویر حکیم کے ساتھ ساتھ دیگر افسران بھی موقع پر موجود پہنچے۔

ڈیپٹی کمشنر گاندربل شفقت اقبال نے ای ٹی وی کو بتایا کہ شاہراہ بہت جلد بحال کیا جائے گا۔

گاندربل: زمین کھسکنے سے متعدد املاک کو نقصان

انہوں نے کہا کنال کے حوالے سے لوگوں نے جو مسائل اُٹھائے ہیں وہ جائز ہے اور وہ اس پر کاروائی کی سفارش کریں گے۔

خیال رہے کہ پاور ہاؤس کے لیے جانے والا پانی کا کنال اسی علاقہ سے جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق کنال میں کئی جگہوں پر پانی کا رساؤ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے زمین کھسکنے کے واقعات پیش آتے ہیں۔

Last Updated : Jul 17, 2020, 7:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.