ETV Bharat / state

LG Sinha on Naming Buildings: سرکاری عمارتوں کو ملک کیلئے قربانی دینے والوں سے منسوب کیا جائے گا - LG on corruption in Kashmir

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ملک کی سالمیت، امن اور خوشحالی کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم ہیروز کے نام پر اسکولوں، کالجوں، پُلوں اور دیگر عمارتوں کے نام رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان بہادروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے ہیں۔ LG Manoj Sinha on Naming Govt Buildings

j-and-k-schools-colleges-hospitals-to-be-named-after-those-who-laid-lives-for-countrys-integrity-lg-sinha
اسکولوں، کالجوں، ہسپتالوں کو ملک کی سالمیت کیلئے جان دینے والوں کے نام سے منسوب کیا جائے گا ، ایل جی
author img

By

Published : Jul 2, 2022, 7:10 PM IST

Updated : Jul 2, 2022, 9:41 PM IST

گاندربل: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کی سالمیت اور امن کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں اُن کے نام پر اسکولوں، کالجوں، ہسپتالوں، پلوں اور دیگر عمارتوں کو منسوب کیا جائے گا۔ منوج سنہا نے بتایا کہ ہم ان بہادروں کی شہادت کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے، جنہوں نے ملک کی سالمیت کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے گاندربل میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔LG Manoj Sinha on Naming Govt Buildings

سرکاری عمارتوں کو ملک کیلئے قربانی دینے والوں سے منسوب کیا جائے گا

انہوں نے بتایا کہ گاندربل ضلع میں اہم عمارتوں کو شیخ عبدالجبار کے نام سے منسوب کیا جائے گا، جنہیں 32 سال قبل ملک کی خود مختاری اور امن کے تئیں اپنی وابستگی کی وجہ سے عسکریت پسندوں نے ہلاک کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ شیخ عبدالجبار ملک کے عظیم سپوت تھے ۔Death Anniversary of Sheikh Abdul Jabbar

ایل جی نے مزید بتایا کہ اشفاق جبار اپنے عظیم والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور جموں و کشمیر میں ملک کی خودمختاری، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی وابستگی کی وراثت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ رشوت ستانی کے بارے میں ایل جی نے کہا کہ بدعنوانی کو ختم کرنے کے لیے موجودہ انتظامیہ نے زمینی سطح پر کام کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

j-and-k-schools-colleges-hospitals-to-be-named-after-those-who-laid-lives-for-countrys-integrity-lg-sinha
اسکولوں، کالجوں، ہسپتالوں کو ملک کی سالمیت کیلئے جان دینے والوں کے نام سے منسوب کیا جائے گا ، ایل جی

اُنہوں نے بتایا کہ بدعنوانی کو ختم کرنے کی خاطر سب کچھ آن لائن کیا جارہا ہے اور اسی کے ذریعے ہم رشوت ستانی اور بدعنوانی کو ختم کر سکتے ہیں۔ موجودہ حکومت کی جانب سے ہاتھ میں لیے گئے پروجیکٹس کے بارے میں ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس وقت ہائی وے اور ٹنل منصوبوں پر کام چل رہا ہے اور اس پر ایک لاکھ کروڑ روپیہ مختص رکھے گئے ہیں۔LG on corruption in Kashmir

مزید پڑھیں:

سرمایہ کاری کے بارے میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ گزشتہ ایک سال میں 52ہزار کروڑ روپیہ سے زیادہ کی سرمایہ کاری موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری سے جموں وکشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ سیکٹر کی طرف راغب کرانے کی خاطر بھی موجودہ انتظامیہ نے کام کیا ہے۔LG on Investment in Kashmir

Last Updated : Jul 2, 2022, 9:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.