ETV Bharat / state

Snowfall In Kashmir کشمیر کے کئی بالائی علاقوں میں تازہ برفباری - محکمہ موسمیات کشمیر

کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازی برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔حکام کے مطابق کپواڑہ کے مچھل علاقہ میں تقربیاً 3 انچ تازہ برف ریکارڈ کی گئی ہے وہیں سونہ مرگ سمیت کئی علاقوں میں بھی برفباری درج کی گئی ہے۔

higher-reaches-of-kahmir-receives-fresh-snowfall-plains-receive-rainfall
کشمیر کے کئی بالائی علاقوں میں برفباری
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 4:10 PM IST

کشمیر کے کئی بالائی علاقوں میں برفباری

گاندربل: وادی کشمیر میں ایک مرتبہ پھر سے موسم نے بدلا اپنا مزاج۔ اگرچہ پچھلے دس گھنٹوں سے کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ وہیں کشمیر کے سونمرگ، منی مرگ، کپواڑہ کے مژھل سمیت کشمیر کے کئی بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ہے۔ تازہ برفباری کی وجہ سے سرینگر لداخ شاہراہ پر سیکنڑوں گاڑیاں درماندہ ہوگئی ہے، جبکہ شاہراہ ٹریفک کی نقل وحمل کے لیے فی الحال بند ہے ۔ اس دوران برفباری اور بارشوں کی وجہ سے وادی میں سردیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں نے اپریل کے مہینے میں گرم کپڑوں کا استعمال اور ہیٹنگ سسٹم کا استعمال پھر سے شروع کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق برفباری کی وجہ سے وادی کے کئی اہم شاہراہوں کو بھی فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کئی علاقوں میں محکمہ موسمیات نے برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔گاندربل کے کئی بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی ہے ،جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔بارش سے کئی علاقوں کی سڑکیں اور ڈرینج سسٹم بھی زیر آب آچکا ہے اور لوگوں کا چلنا پھرنا مشکل ہورہا ہے ۔وہیں کئی علاقوں سے اطلاعات ملی ہیں کہ ان علاقوں میں بجلی اور پانی غائب ہوگئی ہے ۔

مزید پڑھیں : Weather in Kashmir کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری

واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادیٔ کشمیر میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سلسلہ 21 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس دوران وادی کے میدانی علاقوں میں 18 اور 19 اپریل کو ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جب کہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ 21 اپریل تک جاری رہ سکتا ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرینگر میں 6.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ قاضی گنڈ میں 11.0 ملی میٹر، پہلگام میں 22.4 ملی میٹر، گلمرگ میں 12.2 ملی میٹر اور کپواڑہ میں 15.7 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.