وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونا مرگ میں رواں موسم کی پہلی برفباری ہوئی، سونا مرگ کے بالائی علاقوں - بال تل، زوجیلا، کیپٹن موڑ، زیرو پوائنٹ سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں رواں سال کی پہلی برفباری درج کی گئی۔
برفباری کے ساتھ ہی وادیٔ کشمیر میں درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے، لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
- مزید پڑھیں: گلمرگ میں ہلکی برفباری،میدانی علاقوں میں تیز بارش کا امکان
- یہ بھی پڑھیں: برفباری کے سبب مغل روڈ پرآمد ورفت معطل
قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شام مشہور سیاحتی مقام گلمرگ سمیت مغل شاہراہ پر بھی برفباری ہوئی تھی۔
ادھر محکمۂ موسمیات کے مطابق پیر کے روز بعد دوپہر موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔