ETV Bharat / state

گاندربل میں اسلحہ سمیت عسکریت پسند گرفتار - kashmir militancy

گاندربل میں پولیس نے ناکے کے دوران ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

گاندربل میں اسلحہ سمیت عسکریت پسند گرفتار

author img

By

Published : Nov 12, 2021, 7:38 PM IST

گاندرل پولیس نے ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کھن علاقے میں ناکہ قائم کیا۔ پولیس کے مطابق ناکے پر انہوں نے ایک نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم اس نے بھاگنے کی کوشش کی۔

ناکے پر تعینات پولیس پارٹی نے نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار نوجوان کی شناخت ارشد احمد میر ولد محمد سبحان میر ساکن سہپورہ، گاندربل کے طور پر کی گئی ہے۔

گاندربل پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے نوجوان کی تحویل سے دستی بم برآمد کیا گیا۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر 211/21 U/S 13، 39 ULA (P) ACT اور 7/25درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا ہے کہ گرفتار نوجوان لشکر طیبہ /ٹی آر ایف کا معاون ہے جبکہ اُس نے اپنے بھائی لطیف احمد میر کو بھی عسکری تنظیم میں شامل کرایا۔

مزید پڑھیں؛ Srinagar's Bemina Encounter: ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت کرلی گئی

پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے نوجوان نے متعدد افراد کو عسکری تنظیموں میں شامل ہونے کے لیے مائل کیا جن کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔

گاندربل پولیس نے اشارہ دیا ہے کہ اس حوالے سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.