ETV Bharat / state

گاندربل: چھترگل میں کھیل کا میدان تعمیر کیے جانے کا مطالبہ

ضلع گاندربل کے چھترگل علاقے میں کھیل کے میدان کی عدم موجودگی کے باعث مقامی نوجوانوں کو کھیل سرگرمیاں جاری رکھنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گاندربل: چھترگل میں کھیل کا میدان تعمیر کیے جانے کا مطالبہ
گاندربل: چھترگل میں کھیل کا میدان تعمیر کیے جانے کا مطالبہ
author img

By

Published : Oct 7, 2021, 2:27 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے چھترگل علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے علاقے میں کھیل کے میدان کی عدم موجودگی کے حوالے سے منتخب عوامی نمائندوں سمیت انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

گاندربل: چھترگل میں کھیل کا میدان تعمیر کیے جانے کا مطالبہ

نوجوانوں کے مطابق علاقے میں کھیل کا میدان نہ ہونے کے باعث مقامی نوجوان کھیل سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے پا رہے ہیں۔

چھتر گل علاقے میں کھیل کا میدان تعمیر کیے جانے کا مطالبہ کرنے والے نوجوانوں نے بتایا کہ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے ایک سال قبل یہاں نالہ سندھ کے کنارے پر کھیل کے میدان کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا تاہم ان کے مطابق دو ہفتوں تک کام جارہی رکھے جانے کے بعد اچانک کام کو بند کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں اراضی دستیاب ہونے کے باوجود کھیل کا میدان تعمیر نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ’’کھیل کا میدان تعمیر کیے جانے کے لیے متعدد محکمہ جات سمیت ضلع انتظامیہ سے بھی کئی بار کام شروع کرنے کی درخواست کی گئی تاہم ضلع انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔‘‘

مزید پڑھیں: سماج میں قانونی شعور کو فروغ دینے میں طلبہ کا کردار اہم: جسٹس علی

مقامی سرپنچوں سمیت نوجوانوں نے بتایا کہ کھیل کے میدان کی عدم موجودگی کے سبب کھیل سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے سے نہ صرف نوجوان جسمانی بلکہ ذہنی طور پر بھی کمزور ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.