گاندربل: گذشتہ دو سال سے جموں و کشمیر میں بند پڑے ٹورزم کو فروغ دینے کے لئے محکمہ سیاحت کی طرف سے کوششیں جاری ہیں، جس کی وجہ سے کشمیر کے تمام سیاحتی مقامات پر ہوٹلوں کی فل بکنگ ہے جب کہ اس سال مارچ کے مہینے میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم اسی درمیان کچھ لوگ اپنے مفاد کے لیے کشمیر کی کشمیریت و مہمان نوازی کو زک پہنچا رہے ہیں۔ سیاحوں کے مطابق وہ سونمرگ میں کام کرنے پونی والوں، گھوڑے والوں اور ٹیکسی والوں کی دھوکہ دہی سے پریشان ہیں Jammu and Kashmir Tourism Department۔
سونمرگ میں جو لوگ سیاحوں کو گھوڑے پر بٹھا کر لے جاتے ہیں، وہ زیادہ پیسہ لیتے ہیں اور باہری ہونے کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ان چیزوں پر نظر رکھنے کے لئے جموں و کشمیر پولیس کی انفورسمنٹ ونگ سے وابستہ چار پولیس جوان جگہ جگہ تعینات کیے گئے ہیں۔ جنہوں نے کئی ڈرائیوروں کے چالان بھی کاٹے اور سیاحوں کو ریٹ کے بارے میں لگاتار جانکاری بھی فراہم کرتے رہتے ہیں۔ Fraud With Non-local Tourists in Sonmarg
مزید پڑھیں:
- Tourist Overjoyed in Sonamarg: سونا مرگ کے حسین نظاروں کو دیکھ کر سیاح مسرت سے سرشار
- Dilapidated Link Road in Ganderbal Irks residents : گاندربل، خستہ حال رابطہ سڑک کے باعث لوگوں کو مشکلات
ایسے میں متعلقہ محکمے کو اس بات پر دھیان دینا چاہیے کہ چند ٹیکسی ڈرائیور اور گھوڑے والوں کی وجہ سے کشمیر کی مہمان نوازی اور کشمیریت پر آنچ نہ آنے پائے، ورنہ وہ دن دور نہیں جب سیاح سونمرگ کے ساحتی مقامات کا رخ کرنے سے گریز کریں گے۔