ETV Bharat / state

گاندربل: کار حادثے کا شکار، چار زخمی - گاندربل میں سڑک حادثہ میں کم از کم چار افراد زخمی

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں اتوار کے روز کنگن کے علاقے برن بگ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے۔

کنگن کے علاقہ برن بگ حادثے میں چار افراد زخمی

author img

By

Published : May 2, 2021, 5:18 PM IST

پولیس کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ الٹو کار جو کہ وانگت سے کنگن آرہی تھی کہ برن بگ کے مقام پر گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے افراد کی شناخت فردوس احمد میر ولد غلام محمد، عارف احمد ولد ارشاد احمد میر، دانش احمد میر ولد منظور احمد اور ظہور احمد رینہ ولد غلام حسن وانگت کنگن کے طور پر بتائی جارہی ہے۔

کنگن کے علاقہ برن بگ حادثے میں چار افراد زخمی

زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے فوری طور پر ٹراما ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی علاج و معالجہ کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لئے میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر کیس درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.