گاندربل: جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں سینئر سیاسی رہنما جبار نے بیہامہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف دیہاتیوں سے ملاقات کی۔ سابق ایم ایل اے نے محکمہ آر اینڈ بی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام اہم سڑکوں اور اہم لنک سڑکوں کے میکادمائزیشن کے کاموں کو مرحلہ وار طریقے سے انجام دیں اور ان کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنائیں۔ شیخ جبار نے متعدد وفود سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل اور مطالبات کا نوٹس لیا۔ Sheikh Ashfaq Jabbar visit to Ganderbal
انہوں نے تحمل سے لوگوں کے مسائل سنے اور یقین دلایا کہ ان کے حقیقی مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا۔ ڈی ڈی سی وکورا محمد اشرف، ڈی ڈی سی گاندربل مولوی محمد یوسف سماجی و سیاسی کارکن محمد شعبان پرہ مشتاق احمد میر، اعجاز احمد راتھر ایگزیکٹیو انجینئر کے علاوہ تعمیرات عامہ کے دیگر افسران بھی اس دورے کے دوران سابق ایم ایل اے کے ہمراہ تھے۔ Sheikh Ashfaq Jabbar visit to Ganderbal
یہ بھی پڑھیں: First Indoor Rowing Championship held at Ganderbal انتظامیہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے پُرعزم