گاندربل: ڈپارٹمنٹ فوڈ سیفٹی کی ٹیم نے گاندر بل میں واقع متعدد بیکریوں و دیگر دکانوں کا دورہ معائنہ کر کے صاف صفائی و کوالٹی کی جانچ کی۔ محکمہ کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی کی سربراہی میں اچانک گاندربل کی کئی بیکریوں اور دکانوں کی باضابطہ طور پر جانچ کی اور اشیا کی ٹسٹنگ کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی کی قیادت میں ٹیم نے بیکری فروشوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی فیکٹریوں کو صاف ستھرا رکھیں۔ انہوں نے لوگوں کو بیکری میں تیار ہونے والی اشیا سے متعلق جانکاری فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ Food Safety Team Inspected Factories in Ganderbal
اس موقع پر مذکورہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سیفٹی گاندربل نے کہا کہ دورہ کے موقع پر ٹیم کے ساتھ ایک فوڈ ٹیسٹنگ وین بھی رکھی گئی ہے جس کے ذریعہ موقع پر ہی سیمپل ٹیسٹنگ کی جاتی ہے تاکہ پتہ چلے کہ کس معیار اور کتنی صفائی کے ساتھ اشیا کو تیار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Plantation Drive On World Water Day: گاندربل میں عالمی یوم آب کے حوالے سے پروگرام
انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ بیکری شاپ نے ٹیم کو ٹیسٹنگ کے لیے بلایا تھا جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ کے دوران کسی نے بھی کوئی شکایت نہیں کی۔ وہیں اشیا کی کوالٹی سے متعلق بھی کوئی شکایت نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام کارخانوں میں مشینیں استعمال کی جارہی ہیں، جس کے لیے انہوں نے ضلع کے عوام کو مبارکباد دی۔