ETV Bharat / state

DLSA Ganderbal Organised Awareness Program: گاندربل میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر آگاہی پروگرام - Awareness Program on Solid Waste Management

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر آگاہی پروگرام کے دوران مقررین نے کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ خصوصاً طلبہ سے مرکزی حکومت کی طرف سے ’’کلین انڈیا، گرین انڈیا‘‘ مہم کو کامیاب بنانے اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر DLSA Ganderbal Organised Awareness Program کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

گاندربل میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر آگاہی پروگرام منعقد

author img

By

Published : Apr 30, 2022, 3:57 PM IST

ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے میونسپل کونسل گاندربل کے تعاون سے گورنمنٹ فزیکل ایجوکیشن کالج میں ’’سالڈ ویسٹ مینجمنٹ‘‘ کے عنوان سے آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ DLSA Ganderbal Organised Awareness Program آگاہی پروگرام میں مدعو کئے گئے مقررین نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، واٹر ہارویسٹنگ، صفائی ستھرائی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

گاندربل میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر آگاہی پروگرام منعقد

مقررین نے کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ خصوصاً طلبہ سے مرکزی حکومت کی طرف سے ’’کلین انڈیا، گرین انڈیا‘‘ مہم کو کامیاب بنانے اور اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ Awareness Program on Solid Waste Managementمقررین نے سنگل یوز پلاسٹک اور پالی تھین کے استعمال سے گریز کرنے اور دوسروں کو بھی پالی تھین کا استعمال ترک کرنے کی تلقین کرنے کی اپیل کی۔

آگاہی پروگرام کے دوران طلبہ سے گھروں، بازاروں، ہوٹلز و ریستوران سے ٹھوس فضلہ کی پیداوار کو کم کرنے کے خواب کو ممکن بنانے کے لیے سفیر بننے پر زور دیا۔ مقررین نے طلبہ سے اس ضمن میں لوگوں کو آگاہ کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنچایت بلقیس جان نے سالڈ ویسٹ ڈسپوزل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’دو پائلٹ پروجیکٹ جلد ہی ضلع گاندربل میں شروع ہوں گے، ان میں سے ایک تلمولہ میں اور دوسرا بارولہ کنگن میں شروع کیا جائے گا۔‘‘

پروگرام میں میونسپل کونسل گاندربل کے افسران و ملازمین، ڈی ایل ایس اے گاندربل کے افسران، پی ایل وی، فیکلٹی ممبران اور گورنمنٹ کالج آف فزیکل ایجوکیشن کے طلباء نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.