ETV Bharat / state

Weekly Block Diwas at Ganderbal: صوبائی کمشنر نے گاندربل میں ’’بلاک دیوس‘‘ کی صدارت کی

پروگرام کے دوران پی آر آئی کے نمائندوں نے صوبائی کمشنر کشمیر کو محکمۂ رولر ڈیولپمنٹ میں عملے کی کمی، آپاشی کنالوں کی صفائی،تولہ مولہ نالہ کی کھدائی، سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر جلد از جلد کام شروع کرنے، ضلع کی اہم رابطہ سڑکوں کی بہتری اور کشادگی، بیشتر اسکولوں میں عملے کی کمی کے بارے میں آگاہ کیا۔ weekly public outreach programme

صوبائی کمشنر نے گاندربل میں ’’بلاک دیوس ‘‘کی صدارت کی

author img

By

Published : Mar 10, 2022, 12:37 PM IST

صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے بدھ کے روز گاندربل ضلع کا دورہ کرنے کے دوران منی سیکریٹریٹ گاندربل کے کانفرنس ہال میں ہفتہ وار پروگرام بلاک دیواس کی صدارت کی۔ Div Com Kashmir chairs weekly Block Diwas

صوبائی کمشنر نے گاندربل میں ’’بلاک دیوس‘‘ کی صدارت کی

پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل کرتیکا جوتیسینا،ایس ایس پی گاندربل نکھل بورکر، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے وائس چیئرمین بلال احمد، ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ڈی ڈی سی ممبران، بی ڈی سی چیئرپرسنز، پی آر آئیز، یوتھ کلب کے ممبران اور ضلع کے متعدد علاقوں سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد سمیت دیگر ضلع انتظامیہ سے وابستہ افسران اور دیگر عملہ نے شرکت کی۔ Weekly Block Diwas at Ganderbal

پروگرام کے دوران پی آر آئی کے نمائندوں نے صوبائی کمشنر کشمیر کو محکمۂ رولر ڈیولپمنٹ میں عملے کی کمی، آپاشی کنالوں کی صفائی،تولہ مولہ نالہ کی کھدائی، سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر جلد از جلد کام شروع کرنے، ضلع کی اہم رابطہ سڑکوں کی بہتری اور کشادگی، بیشتر سکولوں میں عملے کی کمی کے بارے میں آگاہ کیا۔ weekly public outreach programme

شیر پتھری کے علاقہ پیر پورہ میں فائر سروس اسٹیش کی سہولت، کھیل کے میدان، شالہ بگ سے صورہ تک موٹر بوٹ سروس، ناگ بل بٹہ پورہ رابطہ سڑک کی کشادگی، ہتھ بورہ میں کھیل کے میدان سمیت دیگر عوامی اہمیت کے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر مفصل روشنی ڈالی۔ Pandurang K Pole in Ganderbal

اس موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں پی آر آئیز کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کے لیے موجود ہیں کیونکہ وہ عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور اپنے علاقے کی ضروریات اور مسائل سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ پی آر آئی کا احترام کریں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات فراہم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں عوامی نمائندوں کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر حاضر ہونا چاہیے۔ اس موقع پر صوبائی کمشنر کشمیر نے پنچایتی اراکین سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ منصوبے بناتے وقت لوگوں کی ضروریات کو ترجیح دیں اور لوگوں کے اطمینان کے لیے کام کریں تاکہ ترقی کے حوالے سے زمینی سطح پر نمایاں بہتری نظر آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ رقومات محدود ہیں لیکن مطالبات لامحدود ہیں اور یہ منتخب عوامی نمائندوں پر منحصر ہے کہ وہ مختص رقومات کا درست استعمال کریں۔ صوبائی کمشنر نے مالی سال 2022-2023 کے لیے جلد از جلد منصوبہ بندی کرنے پر زور دیا اور تخمینوں پر فوری عمل کیا جائے گا تاکہ منظور شدہ کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جا سکیں۔

انہوں نے پی آر آئیز سے یہ بھی کہا کہ وہ متعلقہ افسران سے مشورہ کریں کہ وہ منصوبہ میں رکھے گئے کاموں کو طے شدہ رہنما خطوط کے مطابق درست پائے گئے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی کمشنر نے افسران کو اٹھائے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضروری ہدایات دیں اور یقین دلایا کہ تمام مطالبات کو مقررہ مدت میں پورا کیا جائے گا۔

ضلع میں آبپاشی کے کنالوں اور دیگر اہم نہروں کی صفائی اور تعمیر تجدید کے مسائل کا جواب دیتے ہوئے صوبائی کمشنر نے محکمہ اب پاشی کو ہدایت کی کہ وہ آبپاشی کے کنالوں کی مرمت اور صفائی جنگی بنیادوں پر شروع کریں تاکہ زرعی شعبے کے حوالے سے ضروری کام شروع ہونے سے پہلے مکمل ہو جائیں۔ Dredging of Tulmulla Nallah

تولہ مولہ کی کھدائی اور صفائی کے حوالے سے صوبائی کمشنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل سے کہا کہ وہ نالے کی صفائی شروع کریں اورکھدائی کا تخمینہ پیش کریں تاکہ اسے منظور کیا جاسکے۔ یوتھ کلب کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کمشنر نے کہا کہ یوتھ کلب کے قیام کا مقصد ہماری نوجوان نسل کے ہنر کو تعمیری مقاصد میں بروئے کار لانا ہے اور ان کی رہنمائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنی دلچسپی اور ہنر کے مطابق اپنا کاروبار قائم کرکے روزی روٹی کمائیں۔ Div Com gave necessary instructions to the officers

اس سلسلے میں حکومت مالی امداد اور تکنیکی مدد سمیت ہر قسم کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔پیرپورہ کے علاقے میں فائر سروس اسٹیشن کی سہولت کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے صوبائی کمشنر نے پی آر آئی کو مشورہ دیا کہ وہ ہر پنچایت میں پانچ سے دس آگ بجھانے والے آلات خریدیں جو کہ عوامی جگہ پر رکھے جائیں تاکہ آگ لگنے کے کسی بھی واقعے کی صورت میں اسے فوری طور پر استعمال کیا جا سکے تاکہ امداد اور جان و مال کو بچانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

بعد ازاں صوبائی کمشنر نے شالہ بگ علاقے کا دورہ کیا اور علاقے میں نو تعمیر شدہ این ٹی پی ایچ سی اور دیگر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : Div Com, IGP Kashmir Visit Jamia Masjid Srinagar: صوبائی کمشنر، آئی جی پی کشمیر نے جامع مسجد سرینگر کا دورہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.