ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل، کرتیکا جوتسنا نے آلسٹینگ علاقے میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے نام سے منسوب شجر کاری مہم کا افتتاح DC Ganderbal Kick Starts Plantation Drive کیا۔
شجر کاری مہم ’’گرین انڈیا ڈرائیو پروگرام‘‘ کے تحت منعقد کی گئی تھی جس کا اہتمام سوشل فاریسٹری ڈویژن گاندربل نے Plantation Drive in Alestengکیا تھا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل، ریجنل ڈائریکٹر سوشل فاریسٹری کشمیر، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر، سوشل فاریسٹری افسر سرینگر کے علاوہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ممبر، سرپنچ اور پنچ صاحبات اور محکمۂ جنگلات کے عملہ نے شجر کاری مہم میں شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی سی گاندربل نے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنائے جانے اور زیادہ سے زیادہ پودے نصب کرنے کی تلقین کی۔
اے ڈی سی گاندربل نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس محکمۂ جنگلات نے لاکھوں پودے نصب کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی شجرکاری مہم کی شروعات کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں رواں برس 35 ہزار سے زائد پودے لگانے کا منصوبہ ہے۔ Plantation Drive in Ganderbal۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمۂ جنگلات نے ہرن شالہ بگ نرسری میں مختلف اقسام کے 16000 پورے تقسیم کیے۔