ETV Bharat / state

Ban on single-use plastic: گاندربل میں پالی تھین پر پابندی کے لیے آگاہی ریلی نکالی گئی - گاندربل میں پالی تھین پر پابندی

طلباء نے ماحول پر پولی تھین کے اثرات کی وضاحت کرتے ہوئے لوگوں سے پولی تھین کا استعمال بند کرنے کی اپیل کی۔ Awareness rally held to ban Plastic

گاندربل میں پالی تھین پر پابندی کے لیے آگاہی ریلی نکالی گئی

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 1:28 PM IST

گاندربل: میونسپل کونسل گاندربل نے پولی تھین کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک بیداری ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں مختلف اسکولوں کے طلباء نے شرکت کی اور پولی تھین کے نقصانات کے پیغامات پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کی قیادت چیئرمین میونسپل کونسل گاندربل ہلال احمد تانترے نے کی اور قصبہ کے بازاروں سے گزری۔

گاندربل میں پالی تھین پر پابندی کے لیے آگاہی ریلی نکالی گئی

پولی تھین کے استعمال کے خلاف نعرے لگانے والے شرکاء نے سڑک پر پڑے پلاسٹک اور پولی تھین کے فضلہ کو اکٹھا کیا۔ طلباء نے ماحول پر پولی تھین کے اثرات کی وضاحت کرتے ہوئے لوگوں سے پولی تھین کا استعمال بند کرنے کی اپیل کی۔ اس دوران چیئرمین میونسپل کونسل نے تاجروں اور عوام پر زور دیا کہ وہ گاندربل کو پولی تھین سے پاک بنانے میں تعاون کریں۔

واضح رہے کہ پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ترمیمی رولز 2021 کے تحت کسی بھی استعمال شدہ پلاسٹک کی تیاری، درآمد، ذخیرہ، تقسیم، فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس طرح ایئر بڈ کے ساتھ پلاسٹک کی چھڑیاں، پلاسٹک کے جھنڈے، کینڈی اسٹکس، آئس کریم اسٹکس، سجاوٹ کے لیے پولی اسٹیرین (تھرموکول)، پلاسٹک کے پلیٹ کپ، 100 مائیکرون سے کم ریپنگ یا پیکنگ فلم وغیرہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Campaign Against Single Use Plastic: سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف کیٹ کی مہم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.