ETV Bharat / state

دیوالی کی مناسبت سے ڈوڈہ میں چیکنگ - deepwali doda market checking

دیوالی تہوار کے موقع پر صارفین کو بہتر معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بازاروں میں چیکنگ کی گئی۔

mcd-doda-conduct-market-checking-ahead-of-deepwali
دیوالی کی مناسبت سے ڈوڈہ میں چیکنگ
author img

By

Published : Nov 4, 2021, 6:17 PM IST

میونسپل حکام ڈوڈہ نے مختلف محکموں کے اہلکاروں اور پولیس افسران کی تعاون سے دیوالی کے تہوار پر ڈوڈہ میں بازار کی چیکنگ کی۔

علاقے کے بازاروں کا افسران کی مختلف ٹیموں نے دورہ کیا اور دکانوں کی چیکنگ کی۔ اس موقع پردکانداروں کو قواعد و ضوابط پر عمل کرنے پر زور دیا گیا۔ فوڈ کنٹرول افسران نے دکانوں میں فروخت ہونے والے سامان کی جانچ کی۔

ویڈیو

دیوالی تہوار کے موقع پر صارفین کو بہترین معیار کی اشیاء فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے مارکیٹ چیکنگ کی گئی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے کہاکہ دکانداروں کو تمام قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے، ماسک پہننے اور کووڈ سے متعلق دیگر تمام ہدایات پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی۔ اُنہوں نے عوام سے پٹاخے جلاتے وقت احتیاط برتنے کی بھی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.