ETV Bharat / state

Dilbagh Singh on Narco Terrorism: پاکستان نارکو ٹیررزم کا اصل منبع، دلباغ سنگھ - ڈی جی پی دلباغ سنگھ ڈوڈہ

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے پنجاب سمیت جموں و کشمیر میں نارکو ٹیررزم کو فروغ دینے اور یہاں کے ماحول کو خراب کرنے پر پاکستان کو راست تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستان ناکو ٹیررزم کا اصل منبع، دلباغ سنگھ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 7:28 PM IST

ڈی جی پی دلباغ سنگھ ضلع ڈوڈہ میں میڈیا نمائندوں سے مخاطب

ڈوڈہ: ’’پنجاب میں عسکریت پسندی کا خاتمہ کرنے کے بعد پاکستان نے وہاں ڈرگس کو عام کیا، ٹھیک اُسی طرز پر پاکستانی ایجنسیز کشمیر میں دہشت گردی کے تقریباً خاتمہ سے بوکھلا چکے ہیں اور اب یہاں (جموں و کشمیر) کی عوام کو اس کی سزا پنجاب کے طرز پر دینا چاہتے ہیں۔ چونکہ یہاں کی بیشتر عوام نے دہشت گردی میں پاکستان کا ساتھ نہیں اس لئے سزا کے طور پر اب منشیات کو عوام کرکے نہ صرف نوجوان نسل کو تباہ کرنے بلکہ کشمیری معاشرے کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے درپے ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے گندوہ علاقے میں پولیس کمپلیکس کی جدید عمارت کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

ڈی آئی جی دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس دیگر ایجنسیز کے ساتھ مل کر نہ صرف عسکریت پسندی بلکہ منشیات کے خلاف بھی مل کر جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار مقیم پاکستانی ہینڈلرز اپنے روابط یا ڈرونز کے ذریعے منشیات اور ہتھیاریوں کی اسمگلنگ کرتے ہیں اور اس پورے نیٹورک کے خلاف جموں و کشمیر پولیس صف آرا ہے اور اور نارکو ٹیررزم کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ایس آئی اے اور این آئی اے ریڈز، چھاپہ کار کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’آئے روز ایجنسیز کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی انجام دی جاتی ہے، سبھی کارروائیاں نارکو ٹیررزم، یا پاکستانی ہینڈلرز کا نیٹ ورک تباہ کرنے کے لیے انجام دی جاتی ہیں اور یہ سبھی کارروائیاں آپس میں مربوط ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: DGP Dilbagh Singh on Drug Menace: عسکریت پسندی، منشیات کا جلد ہی پوری طرح خاتمہ کیا جائے گا، ڈی جی پی

انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندی کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی کو عام کرنے والوں کو قطعاً بخشا نہیں جائے گا اور اس ضمن میں پولیس زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہے۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ ایام میں ہزارں منشیات فروشوں کو قید کرکے ان کے خلاف چالان پیش کئے گئے بلکہ اس وقت بیس ایسے منشیات فروشی کے نیٹ ورک یا منشیات فروشوں کے کیسز کی باریک بینی کے ساتھ چھان بین کی جا رہی ہے جن کا رابطہ راست عسکریت پسندی کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Militancy In Kashmir کشمیر میں عسکریت پسندی کم ہوئی ہے لیکن مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے، دلباغ سنگھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.