ETV Bharat / state

Tiranga Rallies Across Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر میں ترنگا ریلیز کا سلسلہ جاری

جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں انتظامیہ، فوج اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ترنگا ریلیز کا اہتمام عمل میں لایا جا رہا ہے۔Tiranga Rallies in Jammu and Kashmir

جموں و کشمیر میں ترنگا ریلیز کا سلسلہ جاری

author img

By

Published : Aug 13, 2022, 1:59 PM IST

سرینگر: صوبہ جموں سمیت وادی کشمیر کے طول و ارض میں ترنگا ریلیز کا انعقاد جاری ہے۔ اسکولی طلبہ، گورنمنٹ ملازمین سمیت سیاسی کارکنان کی جانب سے ترنگا ریلیز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے سرینگر کے ڈل جھیل میں ترنگا شکارا ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس کی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی ستائش کی۔ Har ghar Tiranga campaign JKوہیں سرحدی قصبہ گریز میں گھوڑوں پر ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ تاہم بعض سیاسی جماعتوں خصوصاً پی ڈی پی اور کانگریس کی جانب سے ’’ترنگا ریلیز کے نام پر سیاست کرنے‘‘ پر بی جے پی کی سخت تنقید کی جا رہی ہے۔

جموں و کشمیر میں ترنگا ریلیز کا سلسلہ جاری

ترال میں سی آر پی ایف کی ترنگا ریلی

ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 180بٹالین کی جانب سے ایک ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں درجنوں فوجی اہلکاروں نے شرکت کی۔ Tiranga Rally Tralریلی کی قیادت کمانڈنگ آفیسر ہرش وردھن نے کی۔ ریلی میں شامل اہلکاروں نے حب الوطنی کے نغمے گائے۔ ترنگا ریلی بٹہ گنڈ علاقے میں اختتام پذیر ہوئی۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف 180 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر نے بتایا کہ ’’ملک کی آزادی کے 75برس مکمل ہونے کے موقع پر جہاں ہر ایک شہری خوشی منا رہا ہے وہیں سی آر پی بھی اس موقع پر ترنگے کے تئیں اپنے جذباتی وابستگی کا اظہار کر کے ترنگا ریلی کا انعقاد کر رہی ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہر گھر ترنگا لہرانے کی مہم سے سماجی سطح پر ایک مثبت تبدیلی آئے گی اور ترال میں بھی ترنگا ریلیوں سے زمینی سطح پر حالات بدلنے میں مدد ملے۔‘‘

کولگام میں بی جے پی کی ترنگا ریلی

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں بی جے پی نے ڈاک بنگلوو سے نیو بائی پاس کراسنگ چولگام ترنگا ریلی کا اہتمام کیا۔ ترنگا ریلی میں خواتین کارکنان سمیت بی جے پی کے درجنوں حامیوں نے شرکت کی۔ Tiranga Rally Kulgam

رام بن میں جموں و کشمیر پولیس کی ترنگا ریلی

پہاڑی ضلع رام بن کے پولیس ہیڈ کوارٹر، بٹوٹ میں ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں جموں و کشمیر پولیس کے ڈوڈہ، رام بن، کشتواڑ کے ڈی آئی جی سمیت پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں، طلبہ، سیاسی کارکنان سمیت سیول سوسائٹی ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ Tiranga Rally Ramban

ڈی سی گاندربل کی ترنگا ریلی میں شمولیت

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں میگا ترنگا ریلی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ضلع کے قمریہ چوک سے برآمد کی گئی ریلی میں پولیس، سیول انتظامیہ کے افسران سمیت ڈی سی گاندربل شامبیر سنگھ بھی ریلی میں شامل رہے۔ DC Ganderbal participated in Tiranga Rallyجبکہ ایڈیشنل ایس پی گاندربل، میونسپل کونسل گاندربل کے چیرمین اور کونسلرز کے علاوہ کئی محکمہ جات کے ملازمین اور افسران بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: Modi Hails Tiranga Shikara Rally: مودی نے ترنگا شکارا ریلی کی ستائش کی

ترنگا ریلی ضلع کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے بی ہامہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس دوران حب الوطنی کے نغمے بھی گائے گئے۔ ڈی سی گاندربل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کاہ: ’’ہر گھر ترنگا مہم کا اصل مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنا اور قومی پرچم کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد سے عوام میں جوش و خروش اور ترنگے کے احترام میں اضافہ ہوتا ہے۔

اننت ناگ میں پولیس، سی آر پی ایف کی ترنگا ریلی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی 40 بٹالین کی جانب سے ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم کے سلسلے میں ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اننت ناگ سے شروع کی گئی جو اننت ناگ کے مختلف بازاروں سے ہو کر مہندی کدل پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں سی او سی آر پی ایف آر ڈبیلو دھاوا، اور ایس ایچ او صدر اننت ناگ میر مسرت کر رہے تھے۔Tiranga Rally Anantnag

ریلی میں جموں کشمیر پولیس، سی آر پی ایف کے افسران کے علاوہ جوانوں نے بھی قومی پرچم لہرایا سی آر پی ایف نے گاڑیوں کو قومی پرچم سے سجایا گیا تھا اور لاوڈ سپیکر نصب کیے گئے تھے جس پر حب الوطنی کے نغمے گونج رہے تھے۔

ڈوڈہ میں سی آر پی ایف کی ترنگا ریلی

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت سی آر پی ایف 33 بٹالین نے ڈاک بنگلو ڈوڈہ سے بس اسٹینڈ تک ترنگا ریلی کا اہتمام کیا۔ سی آر پی ایف اہلکاروں نے ’’ہر گھر ترنگا‘‘ کے حکومتی اقدام کے بارے میں بیداری پھیلانے اور حب الوطنی کے جذبہ کو ابھارنے کی غرض سے ترنگا ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی میں سی آر پی ایف کے سینئر افسران سمیت درجنوں اہلکاروں نے شرکت کی۔Tiranga Rally Doda

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.