ETV Bharat / state

سابق وزیر شریف نیاز کا انتقال

کانگریس کے سینیئر رہنما و سابق وزیر محمد شریف نیاز پیر کے روز 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

سابق وزیر شریف نیاز دائے اجل کو لبیک کہہ گئے

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 4:30 PM IST

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جموں میں مختصر علالت کے بعد پیر کے روز جموں میں شریف نیاز داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ ان کی آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائیں گی۔

شریف نیاز 24 اپریل 1944 کو ضلع ڈوڈہ کے چنگا گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سنہ 1976 میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور ٹریڈ یونین لیڈر کی حیثیت سے کام کیا۔ سنہ 1979 میں شریف نیاز کو ڈوڈہ کا ضلعی صدر نامزد کیا گیا۔ 1983 میں پہلی بار انڈروال حلقے سے کانگریس کی ٹکٹ سے اسمبلی انتخابات لڑا.

شریف نیاز سنہ 1987 میں پہلی بار رُکن اسمبلی بنے اور 1989 میں انہیں تحلیل شدہ ریاست کے وزیر قانون کی حیثیت سے ذمہ داری سونپی گئی۔

شریف نیاز کو پیپلز ڈیموکرٹک پارٹی اور کانگریس والی اتحادی حکومت میں وزیر برائے بجلی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ سنہ 2007 میں ایم ایل سی کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔

شریف نیاز کے انتقال پر کانگریس رہنماؤں ​​غلام نبی آزاد، جی ایم سرووری، رویندر شرما، وقار رسول وانی، عبد الماجد وانی، اشوک کمار، شیام لال بھگت، نریش کمار گپتا، اسلم گونی، راج کمار بدیال اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے۔

ایل جی نے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کی ہے۔

ڈوڈہ: یومیہ اجرت والے ملازمین کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.