ETV Bharat / state

ڈوڈہ: خستہ حال سڑک کی مرمت کا کام مکمل کرنے کا مطالبہ

پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں انتظامیہ سمیت محکمۂ پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوگوں نے خستہ حال سڑک کی مرمت کا کام جلد مکمل کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

ڈوڈہ: خستہ حال سڑک کی مرمت کا کام مکمل کرنے کا مطالبہ
ڈوڈہ: خستہ حال سڑک کی مرمت کا کام مکمل کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Sep 29, 2021, 3:50 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ کے سب ڈویژن ٹھاٹھری میں مقامی باشندوں نے سڑک کی بلیک ٹیپنگ نہ کیے جانے پر بٹوٹ - کشتواڑ قومی شاہراہ پر احتجاج کیا۔ احتجاج کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل کافی دیر تک متاثر رہی۔

ڈوڈہ: خستہ حال سڑک کی مرمت کا کام مکمل کرنے کا مطالبہ

احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ ٹھاٹھری - پھگسو اور ٹھاٹھری - چیڑا سڑک کی مرمت کام ادھورا چھوڑ دیا گیا جس کے باعث مقامی باشندوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی برسوں کے اصرار کے بعد محکمۂ پی ایم جی ایس وائی نے مرمت کا کام شروع کرکے خستہ حال سڑک کی میگڈمائزیشن کا کام مکمل کیا تاہم ان کے مطابق نامعلوم وجوہات کی بنا پر سڑکوں کی بلیک ٹیپنگ کا عمل روک دیا گیا جس کے باعث سڑکوں کے جلد خستہ ہونے کا اندیشہ ہے۔

مزید پڑھیں: ڈوڈہ: آتشزدگی میں بلاک دفتر کا ریکارڈ خاکستر، تحقیقات کا مطالبہ

احتجاج کررہے لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ بلیک ٹاپ کیے جانے کا وعدہ کیا تھا تاہم ابھی تک کام شروع نہیں کیا گیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے سڑکوں کی بلیک ٹیپنگ کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.