ETV Bharat / state

فوج کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد - کھیل کود، کا انعقاد

فائنل جیتنے والی ٹیم کو فوج کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے فوج کے اس قدم کی سراہنا کی۔

volleyball tournament
والی بال ٹورنمنٹ
author img

By

Published : Apr 18, 2021, 4:28 PM IST

عالمی سطح پر پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے وہیں، ضلع ڈوڈہ کے دیہی علاقوں میں بھارتیہ فوج کی جانب سے نوجوانوں کے لیے کھیل کود، کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

والی بال ٹورنمنٹ

ڈوڈہ کے ادھینپور گاؤں میں فوج کی جانب سے والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ کے نوجوانوں کے علاوہ والی بال کے شائقین نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

فائنل جیتنے والی ٹیم کو فوج نے حوصلہ افزائی کے لیے اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے فوج کے اس قدم کی سراہنا کی اور بتایا کہ موجودہ وقت میں جب کورونا کی دوسری لہر سے انسانی دائر حیات محدود ہو کر رہ گئی ہے ایسی صورتحال میں کھیل کود کے مقابلوں کے انعقاد جسمانی، ذہنی سکون کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ: ’سڑک کی مرمت و کشادگی کے بعد مشکلیں کم ہونگی‘

اُنہوں نے فوج سے مستقبل میں ایسے پروگرام کے انعقاد کا مطالبہ کیا، جس سے نوجوان نسل بُرائیوں سے دور رہیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کو تعمیری کاموں میں بروئے کار لا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.