ETV Bharat / state

Div Comm Jammu on Bhaderwah Situation: شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی، صوبائی کمشنر، جموں - بھدرواہ حالات کشیدہ

صوبائی کمشنر جموں، رمیش کمار نے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں حالات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ ’’بھدرواہ سمیت خطہ چناب میں حالات پر امن ہیں۔‘‘ Divisional Commissioner Jammu visits Bhaderwah

Divisional Commissioner Jammu visits Bhaderwah

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 8:10 PM IST

ڈوڈہ: حکام نے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں ایک خاص طبقے کے جذبات کو مجروح کرنے والے پوسٹرس چسپاں کرنے اور انہیں وائرل کیے جانے کے بعد ممکنہ فرقہ وارانہ فسادات کو روکنے کی غرض سے سخت ترین بندشیں عائد کرنے کے علاوہ خطہ چناب کے سبھی اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کر دیا تھا۔ وہیں صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار نے عوام سے صبر و تحمل اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا Div Comm Jammu on Bhaderwah Situationکہ ’’شر پسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘‘

شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی: صوبائی کمشنر، جموں

حکام کے مطابق ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کے توہین آمیز ریمارکس کے خلاف احتجاج کے دوران مبینہ طور اشتعال انگیز تقاریر کی گئیں۔ Despite Restrictions Protest Continue in Bhaderwah تقاریر کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بعض مقامی باشندوں کی جانب سے ایک خاص طبقے کے لوگوں کے جذبات کو زک پہنچانے والے قابل اعتراض مواد کے بعد حالات اُس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب ان کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔

احتجاج کے بعد گرچہ حکام نے موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کرنے کے علاوہ بندشوں کا نفاذ بھی عمل میں لایا تاہم بندشوں کے باوجود بھدرواہ میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ Curfew like Restrictions in Bhaderwah Doda صوبائی کمشنر جموں، رمیش کمار نے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ علاقے میں حالات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ ’’بھدرواہ سمیت خطہ چناب میں حالات پر امن ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مذہبی جذبات کو زک پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ادھر مقامی مسلم آبادی نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ احتجاجیوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’حکام کی جانب سے علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کئی افسران نے دورہ کیا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو زک پہنچانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی صرف یقین دہانی کی جاتی ہے۔‘‘ Protests Continue in Bhaderwah Dodaانہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’ایک خاص طبقے کے دباؤ میں آکر یکطرفہ کارروائی کی جا رہی ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ بندشوں کے باوجود خطہ چناب خصوصا بھدرواہ علاقے کے متعدد مقامات پر لوگوں نے جلوس برآمد کیے اور گستاخ رسولﷺ کے خلاف کارروائی کیے جانے کا مطالبہ کیا Protest Against Nupur Sharma in Bhaderwah, Dodaوہیں رپورٹس کے مطابق بعض مقامات پر معمولی پتھر بازی کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔ Protests Continue in Bhaderwah Dodaحکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں حالات کشیدہ لیکن پُر امن ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.