ETV Bharat / state

VVPAT verification in Supreme Court الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں ای وی ایم -وی وی پی پی اے ٹی پرچیوں کی سوفیصد تصدیق کی عرضی کی مخالفت - الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے سامنے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) کی 100 فیصد تصدیق کا مطالبہ کرنے والی عرضی کی مخالفت کی ہے۔ Would mean reverting to old ballot system: EC opposes 100% VVPAT verification in Supreme Court

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں ای وی ایم -وی وی پی پی اے ٹی پرچیوں کی سوفیصد تصدیق کی عرضی کی مخالفت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 10:30 PM IST

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے سامنے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) کی 100 فیصد تصدیق کا مطالبہ کرنے والی عرضی کی مخالفت کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) کی عرضی پر حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا کہ وی وی پی اے ٹی سلپس کی 100 فیصد گنتی ای وی ایم کے استعمال جذبہ کے خلاف ہوگی۔ اس کا مطلب پرانے پیپر بیلٹ سسٹم کی طرف لوٹنا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 469 صفحات پر مشتمل ایک بڑے حلف نامے میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ ووٹروں کو وی وی پی اے ٹی کے ذریعے اس بات کی تصدیق کرنے کا کوئی ’بنیادی حق‘نہیں ہے کہ ان کا ووٹ ’ووٹ کے طور پر ریکارڈ کیا گیا‘اور ’ریکارڈکئے گئے ووٹ کے طورپر گناگیا‘۔ الیکشن کمیشن نے نوٹ کیا کہ نظریاتی طور پر ای وی ایم کی گنتی اور وی وی پی اے ٹی پرچی کی گنتی میں تفاوت ہوسکتا ہے (یعنی وی وی پی اے ٹی پرچی کی گنتی میں انسانی غلطی کو چھوڑ کر) لیکن ای وی ایم کی گنتی اور وی وی پی اے ٹی پرچی کی گنتی کے درمیان کسی بھی قسم کے تفاوت کا کوئی امکان نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: G20 Summit 2023 in Delhi مودی اپنی پہلی جی ٹوینٹی تقریر میں کیا وعدہ پورا نہیں کر سکے، جے رام رمیش

اس ماہ کی چار تاریخ کو عدالت عظمیٰ میں داخل کیے گئے حلف نامے میں اے ڈی آر کی درخواست کو جھوٹا قرار دیا گیا اور مزید کہا گیا، ”انتخابات کے قواعد 1961 کے ضابطوں سے کسی بنیادی حق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے۔ درحقیقت متعلقہ دفعات کی عدالتی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ کئی مواقع پر کیا گیا ہے۔”اور ان کی آئینی حیثیت کو بار بار برقرار رکھا گیا ہے۔“ ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمس (اے ڈی آر) نے ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن کے ذریعے ایک عرضی دائر کی تھی۔ اس درخواست میں تمام پولنگ اسٹیشنوں کے وی وی پی اے ٹی کے ساتھ ای وی ایم میں گنتی کی تصدیق کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ فی الحال ہر اسمبلی حلقہ میں پانچ پولنگ اسٹیشنوں پر تصدیق کا نظام ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.