ETV Bharat / state

Rajendra Prasad Birth Anniversary ڈاکٹر راجندر پرساد عظیم رہنما تھے، پی ایم مودی

بھارت کے پہلے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد کو ان کے 138 ویں یوم پیدائش پر وزیر اعظم نریندر مودی نے خراج عقیدت پیش کیا۔ پی ایم مودی نے کہا 'وہ بھارتی ثقافت سے مضبوطی سے وابستہ تھے اور بھارت کی ترقی کے لیے مستقبل کا وژن بھی رکھتے تھے۔' Modi pays tribute to Dr Rajendra Prasad

author img

By

Published : Dec 3, 2022, 1:11 PM IST

ڈاکٹر راجندر پرساد عظیم رہنما تھے، پی ایم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز ملک کے پہلے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد کو ان کے 138 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کی ترقی کے لئے مستقبل کا وژن رکھتے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر پرساد کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا 'ڈاکٹر راجندر پرساد جی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر یاد کررہا ہوں۔ وہ ایک عظیم رہنما اور جرات و علمی جوش و ولولے کا مظہر تھے۔ وہ بھارتی ثقافت سے مضبوطی سے وابستہ تھے اور بھارت کی ترقی کے لیے مستقبل کا وژن بھی رکھتے تھے۔' PM Modi on Rajendra Prasad

  • Remembering Dr. Rajendra Prasad Ji on his birth anniversary. A legendary leader, he epitomised courage and scholarly zeal. He was firmly rooted in India’s culture and also had a futuristic vision for India’s growth.

    — Narendra Modi (@narendramodi) December 3, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ راجندر بابو بچپن میں کافی ذہین تھے۔ ان کی ابتدائی تعلیم چھپرہ کے ضلع اسکول میں ہوئی تھی۔ صرف 18 سال کی عمر میں انہوں نے کولکاتا یونیورسٹی کے داخلہ امتحان میں اول مقام حاصل کیا اور کولکتہ کے مشہور پریزیڈنسی کالج میں داخلہ لیا اور قانون کے شعبے میں ڈاکٹریٹ حاصل کی۔ اس کے بعد وہ سینئر وکیل کی حیثیت سے پریکٹس کرتے رہے۔ وہ تحریک آزادی کے نمایاں رہنماؤں میں تھے۔ انہوں نے انڈین نیشنل کانگریس کے صدر کے طور پر بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے بھارتی آئین بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ جس کے نتیجے میں 26 جنوری 1950ء کو بھارت ایک جمہوریہ ملک کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ صدر ہونے کے علاوہ انہوں نے بھارت میں مرکزی وزیر کے طور پر بھی کچھ عرصہ کے لیے کام کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Birth Anniversary of Dr Rajendra Prasad: ڈاکٹر راجندر پرساد کا یومِ پیدائش آج

ملک کی آزادی کے بعد پہلے صدر جمہوریہ بنے۔ سال 1957 میں وہ دوبارہ صدر منتخب ہوئے۔ راجندر پرساد واحد رہنما تھے جو دو بار صدر منتخب ہوئے۔ انہوں نے 12 سال تک عہدے پر رہنے کے بعد 1962 میں صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔ راجندر پرساد کو حکومت نے اعلی ترین شہری ایوارڈ بھارت رتن Bharat Ratn سے نوازا تھا۔ 78 سال کی عمر میں 23 فروری 1963 کو راجندر پرساد کا انتقال ہو گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.