نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کی کیجریوال حکومت کی جانب سے تیاگراج اسٹیڈیم میں یوم اساتذہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں 118 اساتذہ کو تعلیم کے میدان میں بہتر خدمات اور بے مثال کام کے لئے اسٹیٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔Muslim Teacher Awarded From State Govt On Teachers Day
یہ بھی پڑھیں:President Murmu on Teachers Day طلبہ وطالبات میں سائنس اور تحقیق کی دلچسپی پیدا کرنا اساتذہ کی ذمہ داری، صدر جمہوریہ
ان کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ کے لئے مختلف ضابطوں کی بنیاد پر ہر سال اساتذہ کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ ابھی دہلی کئ سرکاری اسکولوں میں تقریبا 44 لاکھ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کے مستقبل کو سنوارنے کا کام یہ اساتذہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دہلی حکومت ہر سال یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کو ریاستی ٹیچر ایوارڈ سے نوازتی ہے اور ایک شاندار تقریب کے ذریعے ان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ رواں برس ایوارڈ یافتہ اساتذہ کی تعداد 118 ہے