ETV Bharat / state

Moon Sighted in Saudi Arabia سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا، جمعہ کو عید الفطر

سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر آ گیا۔ سعودی عرب میں جمعہ کو عید الفطر منایا جائے گا، جب کہ پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا ہے۔ وہیں قوی امکان ہے کہ بھارت میں اس بار رمضان المبارک 29 کا ہوگا اور ہفتے کے روز عید الفطر منائی جائے گی۔

سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا، جمعہ کو عید الفطر

author img

By

Published : Apr 20, 2023, 9:39 PM IST

Updated : Apr 20, 2023, 9:51 PM IST

ریاض: سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وسطی علاقے میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور وہاں بھی عیدالفطر بروز جمعہ بمطابق 21 اپریل کو منائی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا ہے، ان ممالک میں ہفتے کے روز عیدالفطر منائی جائے گی۔

لاہور میں شوال کا چاند نظر آنے کا وقت ختم ہوگیا، چاند نظر آنے کے سلسلے میں کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ زونل کمیٹی کے مطابق لاہور میں چاند کے نظر آنے کا وقت 7:10 منٹ تک تھا، لاہور میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ پنجاب میں شوال کے چاند سے متعلق کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ لاہور میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں اور تیز ہوائیں چلنے کے باعث موسم خوشگوار ہے۔ زونل کمیٹی کے مطابق لاہور میں چاند کے نظر آنے کا وقت 7:10 منٹ تک تھا، لاہور میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تاہم چاند کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اب تک چاند سے متعلق شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں جاری ہے، جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے علاقوں میں جاری ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں۔ اب امکان ہے کہ بھارت میں رواں برس عید ہفتہ یا اتوار کو ہو سکتی ہے، تاہم قوی امکان یہ ہے بھارت میں رواں برس عیدالفطر کا تہوار ہفتے کے روز ہی منائی جائے گی، کیونکہ عرب اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں عید الفطر 21 اپریل 2023 بروز جمعہ کو منائے جائے گا۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Apr 20, 2023, 9:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.