ETV Bharat / state

Kasturba Gandhi Hospital: 'سرکاری ہسپتال میں بنیادی سہولت کا فقدان، الٹرا ساؤنڈ کیلئے کوئی انتظام نہیں' - گنجان آبادی والا علاقہ میں ایک ہی ہسپتال

مقامی سماجی کارکن ذاکر خان سے نے بتایا کہ سرکاری اسپتال ہونے کے باوجود کستوربہ گاندھی ہسپتال میں مریضوں سے پسے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ پیسہ نہ دینے پر مریضوں کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہسپتال میں الٹراساؤنڈ کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے۔' Lack of Basic Facilities in Kasturba Gandhi Hospital

lack of basic facilities in govt hospital
'سرکاری ہسپتال میں بنیادی سہولت کا فقدان، الٹرا ساؤنڈ کے لیے کوئی انتظام نہیں'
author img

By

Published : Aug 4, 2022, 4:26 PM IST

Updated : Aug 4, 2022, 8:39 PM IST

پرانی دہلی: دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ جامع مسجد کے قریب واقع ایم سی ڈی کے کستوربہ گاندھی ہسپتال میں مریضوں کی حالت خستہ ہے۔ اس زچہ بچہ اسپتال میں جامع مسجد علاقے کی مسلم خواتین خاص طور پر علاج کرانے آتی ہیں۔ اس کے علاوہ علاقے میں کوئی دوسرا اسپتال بھی موجود نہیں ہے۔ ایسے میں مجبورا کستوربہ گاندھی ہسپتال میں ہی علاج کے لیے جانا پڑتا ہے۔ Lack of Basic Facilities in Kasturba Gandhi Hospital

ویڈیو

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس سلسلے میں مقامی لوگوں سے بات کی اور ان سے جاننے کی کوشش کی کہ یہاں کے کیا مسائل ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ جامع مسجد علاقے میں یہ واحد زچہ بچہ اسپتال ہے، لیکن اس کے باوجود یہاں نہ تو الٹرا ساؤنڈ کی مشین ہے اور نہ ہی دیگر بنیادی سہولیات دستیاب ہیں، گندگی حدر درجہ ہے۔ اس سلسلے میں مقامی سماجی کارکن ذاکر خان سے بات چیت گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ سرکاری اسپتال ہونے کے باوجود یہاں کا نچلا اسٹاف مریضوں سے پیسے وصول کرتا ہے اور جو پیسہ نہیں دیتا اس کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے۔ چونکہ جامع مسجد کا علاقہ گنجان آبادی والا علاقہ ہے۔ اس لیے یہاں مریضوں کی تعداد بھی زیادہ رہتی ہے۔ اس حساب سے یہاں صاف صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

وہیں مریض کے رشتہ دار نے بتایا کہا کہ 'ایک برس قبل یہاں میری بہن کے بچے کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد ہم نے اس سلسلے میں شکایت درج کرائی تھی، لیکن اب میں ایک برس بعد پھر اس اسپتال میں آیا ہوں تو یہاں کوئی بھی تبدیلی نظر نہیں آئی ہے۔ اس تپتی گرمی میں بھی متعدد مریض ایک پنکھے کے نیچھے راتیں گزارنے پر مجبور ہیں۔ اس پورے معاملے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اسپتال کے ایم ایس سے بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری ان سے بات نہیں ہو پائی جس کی وجہ سے اسپتال کا موقف سامنے نہیں آ سکا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Aug 4, 2022, 8:39 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.