ETV Bharat / state

Kharge Writes to Amit Shah بھارت جوڑو یاترا کشمیر میں، کھڑگے کی شاہ سے معقول سکیورٹی انتظامات فراہم کی اپیل - ملکارجن کھرگے امیت شاہ کو خط

راہل گاندھی کی زیر قیادت 'بھارت جوڑو یاترا' کشمیر پہنچ چکی ہے۔ 30 مارچ کو ایک ریلی کے ساتھ ہی یاترا ختم ہوگی۔ تاہم جمعہ کو کشمیر پہنچتے ہی کانگریس نے اچانک سیکورٹی میں 'لاپرواہی' کے سبب یاترا کو منسوخ کر دیا تھا۔

1
1
author img

By

Published : Jan 28, 2023, 12:22 PM IST

Updated : Feb 2, 2023, 6:05 PM IST

نئی دہلی: سکیورٹی میں 'لاپرواہی' کے سبب جوڑو یاترا کو معطل کیے جانے کے ایک دن بعد کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر 30 جنوری تک مناسب حفاظتی انتظامات کو ’’ذاتی مداخلت‘‘ کے ذریعے یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 30 جنوری کو سرینگر میں ایک ریلی میں راہل گاندھی کے خطاب کے ساتھ ہی بھارت جوڑو یاترا کا اختتام ہوگا۔

ملکارجن نے راہل گاندھی کی قیادت میں جاری بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنانے اور سیکورٹی کا پختہ انتظام کرنے کے لیے پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم جموں و کشمیر پولیس کی تعریف کرتے ہیں اور ان کے اس بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ وہ اختتام تک مکمل سیکورٹی فراہم کرنے اور یاترا کے اختتام تک سیکورٹی کے معقول انتظامات کو یقینی بنائے رکھیں گے۔‘‘

مزید پڑھیں: Bharat Jodo Yatra Anantnag to Srinagar بھارت جوڑو یاترا اننت ناگ سے سرینگر کی جانب روانہ

یاترا کے دوران بانہال سے لوگوں کے بڑے جلوس کے شامل ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع نہ ہونے کے معاملے پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کانگریس صدر نے خط میں لکھا کہ ’’آپ کو اس امر اور اس حقیقت کی ستائش کرنی چاہئے کہ اب تک بھارت جوڑو یاترا میں ہر روز عام لوگوں کا ایک بڑا ہجوم شامل ہوا ہے۔ منتظمین کے لیے یہ بتانا انتہائی مشکل ہے کہ کہاں کس جگہ اور کس مقام پر کتنے لوگ یاترا میں شامل ہوں گے۔ کیونکہ یاترا کے دوران لوگوں کی اصل تعداد کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra پرینکا گاندھی اور محبوبہ مفتی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گی

امیت شاہ کو اپنا خط شیئر کرتے ہوئے، کانگریس سربراہ نے ٹویٹر پر کہا ’’بھارت جوڑو یاترا کے دوران سیکورٹی میں کوتاہی کے باعث کل اسے (بھارت جوڑو یاترا کو) معطل کر دیا گیا۔ ہم اس (یاترا) کے اختتام پر ایک بڑے اجتماع کی توقع کر رہے ہیں، جس میں اہم سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شامل ہو رہے ہیں۔‘‘ قبل ازیں کھرگے نے کہا تھا کہ ’’سیکورٹی فراہم کرنا حکومت ہند کی اولین ذمہ داری ہے۔ ہندوستان پہلے ہی دو وزیر اعظم اور کئی لیڈروں کو (سیکورٹی کوتاہی کی وجہ سے) کھو چکا ہے اور ہم یاتریوں کے لیے بہتر سیکورٹی کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں :Sudden Withdrawal of Security in BJY کانگریس کا بھارت جوڑو یاترا میں سکیورٹی کوتاہی کا الزام، پولیس کا وضاحتی بیان

Last Updated : Feb 2, 2023, 6:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.