ETV Bharat / state

National Teachers Day اساتذہ کا ملک کی تقدیر سنوارنے میں اہم کردار: وزیراعظم مودی

ہر سال پانچ ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر بہترین کارکردگی کرنے والے ٹیچرز کو ایوارڈ دیے جاتے ہیں جبکہ ملک بھر میں اس ضمن میں مختلف تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔ importance of the teacher's role in shaping the destiny of the country, not Forgettable

اساتذہ کا ملک کی تقدیر سنوارنے میں اہم کردار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 7:23 AM IST

Updated : Sep 5, 2023, 9:38 AM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اساتذہ سے ملک کے نوجوانوں کو مقامی ورثہ، تاریخ اور ثقافت کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹکنالوجی بالخصوص ری سائیکلنگ سے واقف کرانے کی اپیل کی ہے۔ یوم اساتذہ کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دن میں 7، لوک کلیان مارگ میں نیشنل ٹیچرز ایوارڈ 2023 کے فاتحین سے بات چیت کی۔ اس بات چیت میں 75 ایوارڈ یافتگان نے حصہ لیا۔

وزیر اعظم نے ملک کے نوجوان ذہنوں کی پرورش میں اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اچھے اساتذہ کی اہمیت اور ملک کی تقدیر سنوارنے میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بچوں کو نچلی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والوں کی کامیابی کے بارے میں تعلیم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے ہمارے مقامی ورثے اور تاریخ پر فخر کرنے کی بات کی اور اساتذہ سے زور دے کر کہا کہ وہ طلبا کو اپنے علاقے کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں جاننے کی ترغیب دیں۔ ملک میں تنوع کی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے اساتذہ سے درخواست کی کہ وہ اپنے اسکولوں میں ملک کے مختلف حصوں کی ثقافت اور تنوع کا جشن منائیں۔

چندریان -3 کی حالیہ کامیابی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں طلبا میں تجسس کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ 21 ویں صدی ٹیکنالوجی پر مبنی صدی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنے کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی۔ مشن لائیف کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے استعمال کرو اور پھینکو کلچر کے بر خلاف ری سائیکلنگ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ کئی اساتذہ نے وزیر اعظم کو ان کے اسکولوں میں منعقد کیے جانے والے سوچھتا پروگراموں کے بارے میں بھی بتایا۔ مزید برآں، وزیر اعظم نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے پورے کیریئر میں اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بڑھائیں اور اپ گریڈ کریں۔

مزید پڑھیں: طلبہ کی شخصیت کی تشکیل میں اساتذہ کا اہم کردار

نیشنل ٹیچرز ایوارڈ کا مقصد ملک کے چند بہترین اساتذہ کی منفرد خدمات کو تسلیم کرنا اور ان اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنے عزم کے ذریعے نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر کیا بلکہ اپنے طلبا کی زندگیوں کو بھی سنوارا۔ اس سال، ایوارڈ کے دائرہ کار کو پہلے سے بڑھا دیا گیا ہے جس میں محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے ذریعہ منتخب کردہ اساتذہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں اب محکمہ ہائر ایجوکیشن اور وزارت ہنرمندی کی ترقی کے ذریعہ منتخب کردہ اساتذہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 5, 2023, 9:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.